TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
خرید وفروخت کے بیان
مال والوں کی پیشوائی کس مقام تک ممنوع ہے ؟
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نَتَلَقَّی الرُّکْبَانَ فَنَشْتَرِي مِنْهُمْ الطَّعَامَ فَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّی يُبْلَغَ بِهِ سُوقُ الطَّعَامِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ هَذَا فِي أَعْلَی السُّوقِ يُبَيِّنُهُ حَدِيثُ عُبَيْدِ اللَّهِ-
موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ہم لوگ قافلہ والوں سے ملتے تھے، اور ان سے غلہ خریدتے تھے تو ہم لوگوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا کہ اس کو اپنی جگہ بیچیں، جب تک کہ وہ غلہ کے بازار میں داخل نہ ہوجائے، ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا یہ ملنا بازار کے بلند کنارے پر ہوتا تھا، جو عبداللہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
Narrated 'Abdullah: We used to go ahead to meet the caravan and used to buy foodstuff from them. The Prophet forbade us to sell it till it was carried to the market.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانُوا يَبْتَاعُونَ الطَّعَامَ فِي أَعْلَی السُّوقِ فَيَبِيعُونَهُ فِي مَکَانِهِ فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَکَانِهِ حَتَّی يَنْقُلُوهُ-
مسدد، یحیی عبیداللہ ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ لوگ غلہ بازار کی بلندی کی طرف خریدتے تھے، اور اس کو وہیں بیچ دیتے تھے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع فرمایا، کہ اسی جگہ نہ بیچیں، جب تک کہ وہ اس کو منتقل نہ کر لیں۔
Narrated 'Abdullah: Some people used to buy foodstuff at the head of the market and used to sell it on the spot. Allah's Apostle forbade them to sell it till they brought it to (their) places. ________________________________________