ماتحت حاکم کا اپنے حاکم اعلی کے سامنے کسی واجب القتل شخص کے قتل کا حکم کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الذُّهْلِيُّ حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ إِنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ کَانَ يَکُونُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرَطِ مِنْ الْأَمِيرِ-
محمد بن خالد ذہلی، انصاری محمد، انصاری کے باپ ثمامہ حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے قیس بن سعد جو رسول اللہ کے سامنے امیر کے صاحب شرطی تھے
Narrated Anas: Qais bin Sa'd was to the Prophet like a chief police officer to an Amir (chief).
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی هُوَ الْقَطَّانُ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَأَتْبَعَهُ بِمُعَاذٍ-
مسدد، یحیی ، قرہ، حمید بن ہلال، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یمن کی طرف بھیجا پھر ان کے بعد حضرت معاذ کو بھیجا۔
Narrated Abu Musa: that the Prophet sent him and sent Mu'adh after him (as rulers to Yemen).
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ فَأَتَى مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَهُوَ عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَقَالَ مَا لِهَذَا قَالَ أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ قَالَ لَا أَجْلِسُ حَتَّى أَقْتُلَهُ قَضَاءُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
عبداللہ بن صباح، محبوب بن حسن، خالد، حمید بن ہلال، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی مسلمان ہوا پھر یہودی ہوگیا، معاذ بن جبل پہنچے اس حال میں کہ وہ آدمی ابوموسیٰ کے پاس تھا، معاد نے پوچھا کہ اس کا کیا جرم ہے، اس نے کہا کہ یہ مسلمان ہو کر یہودی ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت نہ بیٹھوں گا جب تک کہ اس کو قتل نہ کردیا جائے اس لئے اللہ اس کے رسول کا یہی حکم ہے۔
Narrated Abu Musa: A man embraced Islam and then reverted back to Judaism. Mu'adh bin Jabal came and saw the man with Abu Musa. Mu'adh asked, "What is wrong with this (man)?" Abu Musa replied, "He embraced Islam and then reverted back to Judaism." Mu'adh said, "I will not sit down unless you kill him (as it is) the verdict of Allah and His Apostle