لوگوں میں انبیاء پر بہت زیادہ سختی ہوتی پھر درجہ وار دوسرے لوگوں پر

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُوعَکُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ لَتُوعَکُ وَعْکًا شَدِيدًا قَالَ أَجَلْ إِنِّي أُوعَکُ کَمَا يُوعَکُ رَجُلَانِ مِنْکُمْ قُلْتُ ذَلِکَ أَنَّ لَکَ أَجْرَيْنِ قَالَ أَجَلْ ذَلِکَ کَذَلِکَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًی شَوْکَةٌ فَمَا فَوْقَهَا إِلَّا کَفَّرَ اللَّهُ بِهَا سَيِّئَاتِهِ کَمَا تَحُطُّ الشَّجَرَةُ وَرَقَهَا-
عبدان، ابوحمزہ، اعمش، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید، عبداللہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ تیز بخار میں مبتلا تھے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ کو تیز بخار ہے ، آپ نے فرمایا ہاں، مجھے تم میں سے دو آدمیوں کے برابر بخار ہے ، میں نے عرض کیا کہ یہ اس سبب سے کہ آپ کو اجر دوہراملے گا، آپ نے فرمایا کہ یہی بات ہے، جس مسلمان کو کانٹا چبھنے کی یا اس سے زیادہ کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اس کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح درختوں سے پتے۔
Narrated 'Abdullah: I visited Allah's Apostle while he was suffering from a high fever. I said, "O Allah's Apostle! You have a high fever." He said, "Yes, I have as much fever as two men of you." I said, "Is it because you will have a double reward?" He said, "Yes, it is so. No Muslim is afflicted with any harm, even if it were the prick of a thorn, but that Allah expiates his sins because of that, as a tree sheds its leaves."