لونڈی غلام میں شرکت کا بیان۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَعْتَقَ شِرْکًا لَهُ فِي مَمْلُوکٍ وَجَبَ عَلَيْهِ أَنْ يُعْتِقَ کُلَّهُ إِنْ کَانَ لَهُ مَالٌ قَدْرَ ثَمَنِهِ يُقَامُ قِيمَةَ عَدْلٍ وَيُعْطَی شُرَکَاؤُهُ حِصَّتَهُمْ وَيُخَلَّی سَبِيلُ الْمُعْتَقِ-
مسدد، جویریہ بن اسماء، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ جس شخص نے کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دیا، اس پر واجب ہے کہ پورے غلام کو آزاد کرائے اگر اس کے پاس کسی عادل کی تجویز کے مطابق اس کی قیمت موجود ہو، تو اس کے شریکوں کو ان کے حصوں کے مطابق ان کی قیمت دیدی جائے اور آزاد کردہ (غلام) کی راہ چھوڑ دی جائے (آزاد کر دیا جائے) ۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "Whoever manumits his share o a jointly possessed slave, it is imperative on him to manumit the slave completely if he has sufficient money to pay the rest of its price which is to be estimated justly. He should pay his partners their shares and release him (the freed one).
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيکٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا لَهُ فِي عَبْدٍ أُعْتِقَ کُلُّهُ إِنْ کَانَ لَهُ مَالٌ وَإِلَّا يُسْتَسْعَ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ-
ابوالنعمان، جریر بن حازم، قتادہ، نضر بن انس، بشیر بن نہیک ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنا حصہ کسی غلام کا آزاد کیا، تو پورا آزاد کرایا جائے اگر اس کے پاس مال ہو، ورنہ اس غلام سے مزدوری کرالی جائے، اس طور پر کہ اسے مشقت میں نہ ڈالا جائے۔
-