لاحول ولاقوۃ الا باللہ کہنے کا بیان۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَقَبَةٍ أَوْ قَالَ فِي ثَنِيَّةٍ قَالَ فَلَمَّا عَلَا عَلَيْهَا رَجُلٌ نَادَی فَرَفَعَ صَوْتَهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَکْبَرُ قَالَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی بَغْلَتِهِ قَالَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا ثُمَّ قَالَ يَا أَبَا مُوسَی أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَلَا أَدُلُّکَ عَلَی کَلِمَةٍ مِنْ کَنْزِ الْجَنَّةِ قُلْتُ بَلَی قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ-
محمد بن مقاتل، ابوالحسن، عبد اللہ، سلیمان تیمی، ابوعثمان، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک پہاڑی پر چڑھنے لگے، آپ اس وقت ایک خچر پر سوار تھے، جب ایک شخص اسی پہاڑی پر چڑھا تو اس نے باآواز بلند کہا،لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور اللَّهُ أَکْبَرُ، آپ نے فرمایا تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکار رہے ہو، پھر فرمایا اے ابوموسیٰ ، یا فرمایا اے اللہ کے بندے، کیا میں تجھے ایک ایسا کلمہ نہ بتا دوں جو جنت کا خزانہ ہے، تو میں نے کہا، ہاں! آپ نے فرمایا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔
Narrated Abu Musa Al-Ash'ari: The Prophet started ascending a high place or hill. A man (amongst his companions) ascended it and shouted in a loud voice, "La ilaha illal-lahu wallahu Akbar." (At that time) Allah's Apostle was riding his mule. Allah's Apostle said, "You are not calling upon a deaf or an absent one." and added, "O Abu Musa (or, O 'Abdullah)! Shall I tell you a sentence from the treasure of Paradise?" I said, "Yes." He said, "La haul a wala quwwata illa billah,"