قربانی کا بیان اور قربانی کی جگہ عیدگاہ ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَنْحَرُ فِي الْمَنْحَرِ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي مَنْحَرَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن ابی بکر مقدمی، خالد بن حارث، عبیداللہ ، نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ قربانی کرنے کی جگہ میں قربانی کیا کرتے تھے، عبیداللہ نے بیان کیا یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کرنے کی جگہ پر قربانی کرتے تھے۔
Narrated Nafi': 'Abdullah (bin 'Umar) used to slaughter his sacrifice at the slaughtering place (i.e the slaughtering place of the Prophet ) .
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ کَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُ وَيَنْحَرُ بِالْمُصَلَّی-
یحیی بن بکیر، لیث، کثیر بن فرقد، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ میں ذبح کرتے تھے اور نحر کرتے تھے۔
Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle used to slaughter (camels and sheep, etc.,) as sacrifices at the Musalla."