قران کرنے والے کے طواف کا بیان ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَأَهْلَلْنَا بِعُمْرَةٍ ثُمَّ قَالَ مَنْ کَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ثُمَّ لَا يَحِلُّ حَتَّی يَحِلَّ مِنْهُمَا فَقَدِمْتُ مَکَّةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَلَمَّا قَضَيْنَا حَجَّنَا أَرْسَلَنِي مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَی التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرْتُ فَقَالَ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ مَکَانَ عُمْرَتِکِ فَطَافَ الَّذِينَ أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ ثُمَّ حَلُّوا ثُمَّ طَافُوا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًی وَأَمَّا الَّذِينَ جَمَعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا-
عبداللہ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، عروہ، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے، تو ہم نے عمرہ کا احرام باندھا، پھر آپ نے فرمایا کہ جس کے پاس ھدی ہو، تو وہ حج اور عمرہ کا احرام باندھے اور اس وقت تک احرام سے باہر نہ ہو جب تک کہ دونوں سے فارغ نہ ہوجائے، میں مکہ پہنچی اس حال میں کہ میں حائضہ تھی، جب ہم نے اپنا حج پورا کر لیا، تو آپ نے مجھے عبدالرحمن کے ساتھ مقام تنعیم تک بھیجا، اور میں نے عمرہ کیا آپ نے فرمایا کہ یہ تمہارے عمرہ کے عوض ہے، اور جن لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا ان لوگوں نے طواف کیا، پھر احرام کھولا، پھر منیٰ سے لوٹنے کے بعد ایک طواف اور کیا، اور جن لوگوں نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا، ان لوگوں نے صرف ایک طواف کیا۔
Narrated 'Aisha: We set out with Allah's Apostle in the year of his Last Hajj and we mended (the Ihram) for 'Umra. Then the Prophet said, "Whoever has a Hadi with him should assume Ihram for both Hajj and 'Umra, and should not finish it till he performs both of the them (Hajj and 'Umra)." When we reached Mecca, I had my menses. When we had performed our Hajj, the Prophet sent me with 'Abdur-Rahman to Tan'im and I performed the 'Umra. The Prophet said, "This is in lieu of your missed 'Umra." Those who had assumed Ihram for 'Umra performed Tawaf (between Safa and Marwa) and then finished their Ihram. And then they performed another Tawaf (between Safa and Marwa) after returning from Mina. And those who had assumed lhram for Hajj and 'Umra to get her ( Hajj-Qiran ) performed only one Tawaf (between Safa and Marwa). ________________________________________
حَدَّثَنی يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا دَخَلَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَظَهْرُهُ فِي الدَّارِ فَقَالَ إِنِّي لَا آمَنُ أَنْ يَکُونَ الْعَامَ بَيْنَ النَّاسِ قِتَالٌ فَيَصُدُّوکَ عَنْ الْبَيْتِ فَلَوْ أَقَمْتَ فَقَالَ قَدْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَالَ کُفَّارُ قُرَيْشٍ بَيْنهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ فَإِنْ حِيلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ أَفْعَلُ کَمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ ثُمَّ قَالَ أُشْهِدُکُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ مَعَ عُمْرَتِي حَجًّا قَالَ ثُمَّ قَدِمَ فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا-
یعقوب بن ابراہیم، ابن علیہ، ایوب، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے عبداللہ بن عبداللہ کے پاس آئے اور ان کی سواری ان کے گھر میں تھی اور فرمایا کہ مجھے خطرہ ہے کہ اس سال لوگوں کے درمیان جنگ ہوگی، اور تم کو خانہ کعبہ سے روک دیں گے، اس لئے آپ کا ٹھہر جانا مناسب ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، تو آپ اور خانہ کعبہ کے درمیان قریش حائل ہوگئے، اگر یہ لوگ مجھے روکیں گے تو میں وہی کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔ اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے عمدہ نمونہ ہیں، پھر کہا کہ میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ اپنے عمرہ کے ساتھ حج کو واجب کرتا ہوں، پھر مکہ پہنچے اور دونوں کے لئے طواف کیا۔
Narrated Nafi': 'Abdullah bin 'Abdullah bin 'Umar and his riding animal entered the house of Ibn 'Umar. He (the son of Ibn 'Umar) said, "I fear that this year a battle might take place between the people and you might be prevented from going to the Ka'ba. I suggest that you should stay here." Ibn Umar said, "Once Allah's Apostle set out for the pilgrimage, and the pagans of Quraish intervened between him and the Ka'ba. So, if the people intervened between me and the Ka'ba, I would do the same as Allah's Apostle had done . . . "Verily, in Allah's Apostle you have a good example." Then he added, "I make you a witness that I have intended to perform Hajj along with 'Umra." After arriving at Mecca, Ibn 'Umar performed one Tawaf only (between Safa and Marwa). ________________________________________
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بن سعيد قال حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَرَادَ الْحَجَّ عَامَ نَزَلَ الْحَجَّاجُ بِابْنِ الزُّبَيْرِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ النَّاسَ کَائِنٌ بَيْنَهُمْ قِتَالٌ وَإِنَّا نَخَافُ أَنْ يَصُدُّوکَ فَقَالَ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ إِسْوَةٌ حَسَنَةٌ إِذًا أَصْنَعَ کَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُشْهِدُکُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ عُمْرَةً ثُمَّ خَرَجَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِظَاهِرِ الْبَيْدَائِ قَالَ مَا شَأْنُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلَّا وَاحِدٌ أُشْهِدُکُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ حَجًّا مَعَ عُمْرَتِي وَأَهْدَی هَدْيًا اشْتَرَاهُ بِقُدَيْدٍ وَلَمْ يَزِدْ عَلَی ذَلِکَ فَلَمْ يَنْحَرْ وَلَمْ يَحِلَّ مِنْ شَيْئٍ حَرُمَ مِنْهُ وَلَمْ يَحْلِقْ وَلَمْ يُقَصِّرْ حَتَّی کَانَ يَوْمُ النَّحْرِ فَنَحَرَ وَحَلَقَ وَرَأَی أَنْ قَدْ قَضَی طَوَافَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ بِطَوَافِهِ الْأَوَّلِ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَذَلِکَ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
قتیبہ بن سعید، لیث، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے حج کا ارادہ کیا، جس سال حجاج، ابن زبیر کے ساتھ جنگ کے ارادے سے آیا تھا ، تو ان سے کہا گیا کہ اس سال لوگوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے اور ہم لوگ ڈر رہے ہیں کہ کہیں آپ کو کعبہ جانے سے روک نہ دیں، انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے اس وقت میں وہی کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے اوپر عمرہ واجب کر لیا پھر نکلے، یہاں تک کہ مقام بیداء میں پہنچے، پھر فرمایا کہ حج اور عمرہ کی ایک ہی حالت ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے عمرہ کے ساتھ حج کو واجب کر لیا ہے اور وہ قدید سے قربانی کا جانور بھی خرید لے گئے، اور اس سے زیادہ کوئی کام نہیں کیا، نہ تو قربانی کی اور نہ وہ کام کئے جو احرام میں حرام ہیں اور نہ بال منڈوائے اور نہ بال کتروائے یہاں تک کہ قربانی کا دن آیا تو قربانی کی اور سر کے بال منڈائے اور خیال کیا کہ حج اور عمرہ کا پہلا طواف کافی ہے اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے۔
Narrated Nafi': Ibn 'Umar intended to perform Hajj in the year when Al-Hajjaj attacked Ibn Az-Zubair. Somebody said to Ibn 'Umar, "There is a danger of an impending war between them." Ibn 'Umar said, "Verily, in Allah's Apostle you have a good example. (And if it happened as you say) then I would do the same as Allah's Apostle had done. I make you witness that I have decided to perform 'Umra." Then he set out and when he reached Al-Baida', he said, "The ceremonies of both Hajj and 'Umra are similar. I make you witness that I have made Hajj compulsory for me along with 'Umra." He drove (to Mecca) a Hadi which he had bought from (a place called) Qudaid and did not do more than that. He did not slaughter the Hadi or finish his Ihram, or shave or cut short his hair till the day of slaughtering the sacrifices (10th Dhul-Hijja). Then he slaughtered his Hadi and shaved his head and considered the first Tawaf (of Safa and Marwa) as sufficient for Hajj and 'Umra. Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle did the same." ________________________________________