قبضہ کرنے سے پہلے غلہ بیچنے کا بیان اور اس چیز کا بیان جو پاس موجود نہ ہو۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الَّذِي حَفِظْنَاهُ مِنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَمَّا الَّذِي نَهَی عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّی يُقْبَضَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَلَا أَحْسِبُ کُلَّ شَيْئٍ إِلَّا مِثْلَهُ-
علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو بن دینار، طاؤس سے روایت کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے ہیں کہ جس چیز سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے وہ غلہ ہے جو قبضہ سے پہلے بیچا جائے اور حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ میں تمام چیزوں کو اسی طرح سمجھتا ہوں۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet forbade the selling of foodstuff before receiving it. I consider that all types of sellings should be done similarly.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّی يَسْتَوْفِيَهُ زَادَ إِسْمَاعِيلُ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّی يَقْبِضَهُ-
عبداللہ بن مسلمہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے غلہ خریدا تو اس کو نہ بیچے جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کرلے اور اسماعیل نے اتنا زیادہ بیان کیا کہ جس نے غلہ خریدا تو اس کو نہ بیچے جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کرلے،،يَسْتَوْفِيَهُ کے بدلے يَقْبِضَهُ، روایت کیا ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "The buyer of foodstuff should not sell it before it has been measured for him." Isma'il narrated instead, "He should not sell it before receiving it."