فوجی امداد کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَسَهْلُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ رِعْلٌ وَذَکْوَانُ وَعُصَيَّةُ وَبَنُو لَحْيَانَ فَزَعَمُوا أَنَّهُمْ قَدْ أَسْلَمُوا وَاسْتَمَدُّوهُ عَلَی قَوْمِهِمْ فَأَمَدَّهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعِينَ مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ أَنَسٌ کُنَّا نُسَمِّيهِمْ الْقُرَّائَ يَحْطِبُونَ بِالنَّهَارِ وَيُصَلُّونَ بِاللَّيْلِ فَانْطَلَقُوا بِهِمْ حَتَّی بَلَغُوا بِئْرَ مَعُونَةَ غَدَرُوا بِهِمْ وَقَتَلُوهُمْ فَقَنَتَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ وَبَنِي لَحْيَانَ قَالَ قَتَادَةُ وَحَدَّثَنَا أَنَسٌ أَنَّهُمْ قَرَئُوا بِهِمْ قُرْآنًا أَلَا بَلِّغُوا عَنَّا قَوْمَنَا بِأَنَّا قَدْ لَقِيَنَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا ثُمَّ رُفِعَ ذَلِکَ بَعْدُ-
محمد بن بشار ابن عدی و سہل سعید قتادہ انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رعل ذکوان عصیہ اور بنو لحیان نے یہ دعویٰ کرکے کہ وہ اسلام لا چکے ہیں آپ سے اپنی قوم کے لیے امداد کی درخواست کی تو آپ نے ستر انصار ان کی امداد کے لیے ان کے حوالہ کیے انس نے کہا کہ ہم ان انصاریوں کو قراء کہتے تھے یہ لوگ دن کو لکڑیاں جمع کرتے اور رات بھر نماز پڑھتے چنانچہ وہ عابد و زاہد ستر قراء ان کے ساتھ روانہ ہوئے اور مقام بیرمعونہ میں پہنچ کر ان لوگوں نے ان انصاریوں سے بے وفائی کی اور سب کو شہید کردیا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک قنوت میں رعل ذکوان اور بنو لحیان کے لیے بد دعا کی قتادہ نے کہا کہ اس نے بیان کیا ہے کہ مسلمان کی شان میں ایک عرصہ تک یہ آیت پڑھتے رہے کہ آگاہ ہو جاؤ اور ہماری قوم کو یہ خبر پہنچا دو کہ ہم اپنے رب سے مل گئے ہیں وہ ہم سے راضی ہوگیا اور ہم اس سے راضی ہیں پھر یہ بعد میں منسوخ ہو گئی۔
Narrated Anas: The people of the tribes of Ril, Dhakwan, 'Usiya and Bani Lihyan came to the Prophet and claimed that they had embraced Islam, and they requested him to support them with some men to fight their own people. The Prophet supported them with seventy men from the Ansar whom we used to call Al-Qurra'(i.e. Scholars) who (out of piety) used to cut wood during the day and pray all the night. So, those people took the (seventy) men till they reached a place called Bi'r-Ma'ana where they betrayed and martyred them. So, the Prophet invoked evil on the tribe of Ril, Dhakwan and Bani Lihyan for one month in the prayer. Narrated Qatada: Anas told us that they (i.e. Muslims) used to recite a Quranic Verse concerning those martyrs which was:-- "O Allah! Let our people be informed on our behalf that we have met our Lord Who has got pleased with us and made us pleased." Then the Verse was cancelled.