فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہ رہنے کا بیان۔

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ لَا هِجْرَةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا-
آدم شیبان منصور مجاہد طاؤس حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا کہ اب ہجرت باقی نہ رہی مگر جہاد اور نیک نیتی کا ثواب باقی ہے اور جب تم لوگ جہاد کے لیے طلب کئے جاؤ تو فورا حاضر ہو جاؤ۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet said, on the day of the Conquest of Mecca, "There is no migration (after the Conquest), but Jihad and good intentions, and when you are called for Jihad, you should immediately respond to the call."
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ مُجَاشِعِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ جَائَ مُجَاشِعٌ بِأَخِيهِ مُجَالِدِ بْنِ مَسْعُودٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هَذَا مُجَالِدٌ يُبَايِعُکَ عَلَی الْهِجْرَةِ فَقَالَ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَکَّةَ وَلَکِنْ أُبَايِعُهُ عَلَی الْإِسْلَامِ-
ابراہیم یزید خالد ابوعثمان نہدی مجاشع بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ مجاشع نے اپنے بھائی مجالد بن مسعود کو لے کر رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یہ مجالد آپ سے ہجرت پر بیعت کرنا چاہتے ہیں ارشاد ہوا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہیں رہی ہے لیکن اسلام پر ان کی بیعت لے لیتا ہوں۔
Narrated Abu Uthman An-Nahdi: Mujashi (bin Mas'ud) took his brother Mujalid bin Musud to the Prophet and said, "This is Mujalid and he will give a pledge of allegiance to you for migration." The Prophet said, "There is no migration after the Conquest of Mecca, but I will take his pledge of allegiance for Islam."
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو وَابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ عَطَائً يَقُولُ ذَهَبْتُ مَعَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَهِيَ مُجَاوِرَةٌ بِثَبِيرٍ فَقَالَتْ لَنَا انْقَطَعَتْ الْهِجْرَةُ مُنْذُ فَتَحَ اللَّهُ عَلَی نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ-
علی سفیان عمرو بن جریج عطاء سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ عبید بن عمیر کو لے کر حضرت عائشہ کے پاس گیا وہ ثبیر پہاڑ کے پاس تشریف فرما تھیں پس انہوں نے ہم سے فرمایا کہ جب سے پروردگار عالم نے اپنے حبیب پاک کو مکہ پر فتح دی ہے اس وقت سے ہجرت باقی نہیں رہی ہے۔
Narrated 'Ata': I and 'Ubai bin 'Umar went to 'Aisha while she was staying near Thabir (i.e. a mountain). She said, "There is no Migration after Allah gave His Prophet victory over Mecca."