فتح (مکہ) کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اترنے کی جگہ کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی غَيْرَ أُمِّ هَانِئٍ فَإِنَّهَا ذَکَرَتْ أَنَّهُ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا ثُمَّ صَلَّی ثَمَانِيَ رَکَعَاتٍ قَالَتْ لَمْ أَرَهُ صَلَّی صَلَاةً أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ-
ابو الولید، شعبہ، عمرو، ابن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ام ہانی کے سوا کسی نے نہیں بتایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہے وہ کہتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ان کے گھر میں غسل فرما کر آٹھ رکعتیں نماز پڑھی وہ کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس نماز سے ہلکی کوئی نماز پڑھتے نہیں دیکھا مگر یہ کہ آپ رکوع و سجود پوری طرح ادا فرما رہے تھے۔
Narrated Ibn Laila: None informed us that he saw the Prophet offering the Duha (i.e. forenoon) prayer, except Um Ham who mentioned that the Prophet took a bath in her house on the day of the Conquest (of Mecca) and then offered an eight Rakat prayer. She added, "I never saw the Prophet offering a lighter prayer than that prayer, but he was performing perfect bowing and prostrations."