عید کی نماز سے پہلے صدقہ دینے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِزَکَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَی الصَّلَاةِ-
آدم، حفص بن میسرہ، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لئے لوگوں کے نکلنے سے پہلے صدقہ فطر دینے کا حکم دیا۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet ordered the people to pay Zakat-ul-Fitr before going to the 'Id prayer.
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نُخْرِجُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ وَکَانَ طَعَامَنَا الشَّعِيرُ وَالزَّبِيبُ وَالْأَقِطُ وَالتَّمْرُ-
معاذ بن فضالہ، ابوعمر حفص بن میسرہ، زید بن اسلم، عیاض بن عبداللہ بن سعد، ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عیدالفطر کے دن ایک صاع کھانا صدقہ میں نکالا کرتے تھے، اور ابوسعید نے بیان کیا کہ اس زمانہ میں ہمارا کھانا جو، پنیر اور کھجور تھا۔
Narrated Abu Said Al-Khudri: In the life-time of Allah's Apostle , we used to give one Sa' of food (edible things) as Sadaqat-ul-Fit,r (to the poor). Our food used to be either of barley, raisins (dried grapes), cottage cheese or dates. ________________________________________