عورتوں کے ساتھ نرمی کرنے کا بیان، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عورت پسلی کی طرح ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَرْأَةُ کَالضِّلَعِ إِنْ أَقَمْتَهَا کَسَرْتَهَا وَإِنْ اسْتَمْتَعْتَ بِهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ-
عبدالعزیز بن عبداللہ ، مالک، ابی الزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت پسلی کی مانند ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو ٹوٹ جائے گی، اور اگر فائدہ اٹھانا چاہو ٹیڑھے پن ہی میں فائدہ اٹھا سکتے ہو۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "The woman is like a rib; if you try to straighten her, she will break. So if you want to get benefit from her, do so while she still has some crookedness."