صدقہ پر رغبت دلانے اور اس کی سفارش کرنے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَدِيٌّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلُ وَلَا بَعْدُ ثُمَّ مَالَ عَلَی النِّسَائِ وَمَعَهُ بِلَالٌ فَوَعَظَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَتَصَدَّقْنَ فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْقُلْبَ وَالْخُرْصَ-
مسلم، شعبہ، عدی، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نکلے اور دو رکعت اس طرح نماز پڑھی کہ نہ اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد نماز پڑھی پھر آپ عورتوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بلال رضی اللہ عنہ آپ کیساتھ تھے چنانچہ آپ نے عورتوں کو نصیحت کی اور انہیں حکم دیا کہ خیرات کریں تو عورتیں اپنی بالیاں اور کنگن پھینکنے لگیں۔
Narrated Ibn Abbas: The Prophet went out for the 'Id prayer on the 'Id day and offered a two Rakat prayer; and he neither offered a prayer before it or after it. Then he went towards the women along with Bilal. He preached them and ordered them to give in charity. And some (amongst the women) started giving their fore-arm bangles and ear-rings. ________________________________________
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَائَهُ السَّائِلُ أَوْ طُلِبَتْ إِلَيْهِ حَاجَةٌ قَالَ اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا وَيَقْضِي اللَّهُ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَائَ-
موسی بن اسماعیل، عبدالواحد، ابوبردہ بن عبداللہ بن ابی بردہ، ابوبردہ بن ابی موسی، ابوموسی (اشعری) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی سائل آتا، آپ کے سامنے کوئی حاجت پیش کرتا تو ہمیں فرماتے کہ سفارش کرو، تم بھی اجر دئیے جاوگے اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے
Narrated Abu Burda bin Abu Musa: that his father said, "Whenever a beggar came to Allah's Apostle or he was asked for something, he used to say (to his companions), "Help and recommend him and you will receive the reward for it; and Allah will bring about what He will through His Prophet's tongue." ________________________________________
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُوکِي فَيُوکَی عَلَيْکِ-
صدقہ بن فضل، عبدۃ، ہشام، فاطمہ (بنت منذر) اسماء سے روایت کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خیرات نہ روکو ورنہ تم سے روک لیا جائے گا۔
Narrated Asma: The Prophet said to me, "Do not withhold your money, (for if you did so) Allah would with-hold His blessings from you." ________________________________________
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ عَبْدَةَ وَقَالَ لَا تُحْصِي فَيُحْصِيَ اللَّهُ عَلَيْکِ-
عثمان بن ابی شیبہ، عبدۃ سے روایت کرتے ہیں بیان کیا کہ تم مت گنو ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تمہیں شمار سے دے گا۔
Narrated 'Abda: T he Prophet said, "Do not with-hold your money by counting it (i.e. hoarding it), (for if you did so), Allah would also with-hold His blessings from you." ________________________________________