سواری پر نفل پڑھنے کا بیان سواری کا رخ جس طرف بھی ہو

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ-
علی بن عبداللہ ، عبدالاعلیٰ، معمر، زہری، عبداللہ بن عامر اپنے والد (ربیعہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سواری پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جدھر بھی سواری کا رخ ہوتا۔
Narrated 'Abdullah bin Dinar: On traveling, 'Abdullah bin 'Umar used to offer the prayer on his Mount by signs whatever direction it took. 'Abdullah said that the Prophet used to do so. ________________________________________
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي التَّطَوُّعَ وَهُوَ رَاکِبٌ فِي غَيْرِ الْقِبْلَةِ-
ابونعیم، شیبان، یحیی ، محمد بن عبدالرحمن، جابر بن عبداللہ بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نفل نماز سوار ہو کر قبلہ کے سوا دوسرے رخ میں پڑھتے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah, The Prophet used to offer the Nawafil, while riding, facing a direction other than that of the Qibla. ________________________________________
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِهِ وَيُوتِرُ عَلَيْهَا وَيُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُهُ-
عبدالاعلی بن حماد، وہیب، موسیٰ بن عقبہ، نافع سے روایت کرتے ہیں نافع نے بیان کیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی سواری پر نفل نماز (نفل) پڑھتے تھے اور وتر بھی پڑھ لیتے تھے اور خبر دیتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
Narrated Nafi: Ibn 'Umar (while on a journey) used to offer the prayer and the Witr on his mount (Rahila). He said that the Prophet used to do so. ________________________________________