ریشم کا پہننا اور مردوں کے لئے اس کا بچھانا اور وہ مقدار جو جائز ہے

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ أَتَانَا کِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ بِأَذْرَبِيجَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْحَرِيرِ إِلَّا هَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعَيْهِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ الْإِبْهَامَ قَالَ فِيمَا عَلِمْنَا أَنَّهُ يَعْنِي الْأَعْلَامَ-
آدم، شعبہ، قتادہ کا بیان ہے کہ میں نے ابوعثمان نہدی کو کہتے ہوئی سنا کہ میرے پاس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا، اس وقت ہم عتبہ بن فرقد کے پاس آذر بائیجان میں تھے (اس میں لکھا تھا) کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم سے منع فرمایا، مگر اس قدر (جائز ہے) اور انگوٹھے کے پاس والی دونوں انگلیوں کے ذریعہ اشارہ کرتے ہوئے بتایا، راوی کا بیان ہے کہ مجھے جہاں تک علم ہے اس سے ان کا مقصد بیل بوٹے تھے۔
Narrated Aba 'Uthman An-Nahdi: While we were with 'Utba bin Farqad at Adharbijan, there came 'Umar's letter indicating that Allah's Apostle had forbidden the use of silk except this much, then he pointed with his index and middle fingers. To our knowledge, by that he meant embroidery.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ کَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا هَکَذَا وَصَفَّ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِصْبَعَيْهِ وَرَفَعَ زُهَيْرٌ الْوُسْطَی وَالسَّبَّابَةَ-
احمد بن یونس، زہیر، عاصم، ابوعثمان کہتے ہیں کہ میرے پاس آذر بائیجان میں حضرت عمر نے ایک خط لکھ بھیجا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے مگر اس قدر (جائز ہے) کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے بتایا، اور زبیرنے وسطی اور سبابہ اٹھا کر بیان کیا۔
Narrated Abu 'Uthman: While we were at Adharbijan, 'Umar wrote to us: 'Allah's Apostle forbade wearing silk except this much. Then the Prophet approximated his two fingers (index and middle fingers) (to illustrate that) to us.' Zuhair (the sub-narrator) raised up his middle and index fingers.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ کُنَّا مَعَ عُتْبَةَ فَکَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُلْبَسُ الْحَرِيرُ فِي الدُّنْيَا إِلَّا لَمْ يُلْبَسْ فِي الْآخِرَةِ مِنْهُ-
مسدد، یحیی ، تیمی، ابوعثمان کہتے ہیں کہ ہم عتبہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھ بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ریشم دنیا میں وہی شخص پہنتا ہے جوا سے آخرت میں نہ پہننا چاہتا ہو۔
Narrated Abu 'Uthman: While we were with 'Utba. 'Umar wrote to us: The Prophet said, "There is none who wears silk in this world except that he will wear nothing of it in the Hereafter." ' Abu 'Uthman pointed out with his middle and index fingers.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ وَأَشَارَ أَبُو عُثْمَانَ بِإِصْبَعَيْهِ الْمُسَبِّحَةِ وَالْوُسْطَی-
حسن بن عمر، معتمر، اپنے والد سے، وہ ابوعثمان سے روایت کرتے ہیں کہ ابوعثمان نے اپنی انگلیوں مسبحہ اور وسطی کے ذریعے سے اشارہ کرتے ہوئے اس مقدار کا جواز بتایا۔
Narrated Abu Uthman: (as above, 719)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ کَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَايِنِ فَاسْتَسْقَی فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِمَائٍ فِي إِنَائٍ مِنْ فِضَّةٍ فَرَمَاهُ بِهِ وَقَالَ إِنِّي لَمْ أَرْمِهِ إِلَّا أَنِّي نَهَيْتُهُ فَلَمْ يَنْتَهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ وَالْحَرِيرُ وَالدِّيبَاجُ هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَکُمْ فِي الْآخِرَةِ-
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، ابن ابی لیلی کہتے ہیں کہ حذیفہ مدائن میں تھے کہ انہوں نے پانی مانگا، ایک دیہاتی چاندی کے برتن میں پانی لے کر آیا تو انہوں نے اس کو پھینک دیا اور کہا کہ میں اس کو نہ پھینکتا مگر یہ کہ میں نے اس کو منع کیا تھا مگر وہ باز نہیں آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سونا، چاندی، حریر ودیباج کافروں کے لئے دنیا میں اور تمہارے لئے آخرت میں ہے۔
Narrated Ibn Abi Laila: While Hudhaifa was at Al-Madain, he asked for water whereupon the chief of the village brought him water in a silver cup. Hudhaifa threw it at him and said, "I have thrown it only because I have forbidden him to use it, but he does not stop using it. Allah's Apostle said, 'Gold, silver, silk and Dibaj (a kind of silk) are for them (unbelievers) in this world and for you (Muslims) in the hereafter.'
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ أَعَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ شَدِيدًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا فَلَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ-
آدم، شعبہ، عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ شعبہ نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے؟ انہوں نے زور سے کہا (ہاں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، آپ نے فرمایا جو شخص دنیا میں ریشم پہنے وہ آخرت میں کبھی نہیں پہنے گا۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, Whoever wears silk in this world shall not wear it in the Hereafter."
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَخْطُبُ يَقُولُ قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ-
سلیمان بن حرب، حماد بن ثابت کہتے ہیں کہ میں نے ابن زبیر کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا۔
Narrated Thabit: I heard Ibn Az-Zubair delivering a sermon, saying, "Muhammad said, 'Whoever wears silk in this world, shall not wear it in the Hereafter."
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي ذِبْيَانَ خَلِيفَةَ بْنِ کَعْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ يَزِيدَ قَالَتْ مُعَاذَةُ أَخْبَرَتْنِي أُمُّ عَمْرٍو بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ سَمِعَ عُمَرَ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ-
علی بن جعد، شعبہ، ابوذبیان خلیفہ بن کعب، ابن زبیر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے دنیا میں پہنا وہ آخرت میں نہیں پہنے گا، اور ہم سے ابومعمر نے بواسطہ عبدالوارث، یزید، معاذہ، ام عمرو بنت عبداللہ ، عبداللہ بن زبیر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔
Narrated Ibn Az-Zubair: I heard 'Umar saying, "The Prophet said, 'Whoever wears silk in this world, shall not wear it in the Hereafter."
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ الْحَرِيرِ فَقَالَتْ ائْتِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَلْهُ قَالَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ سَلْ ابْنَ عُمَرَ قَالَ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو حَفْصٍ يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ فَقُلْتُ صَدَقَ وَمَا کَذَبَ أَبُو حَفْصٍ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا حَرْبٌ عَنْ يَحْيَی حَدَّثَنِي عِمْرَانُ وَقَصَّ الْحَدِيثَ-
محمد بن بشار، عثمان بن عمر، علی بن مبارک، یحیی بن ابی کثیر، عمران بن حطان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ریشم کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے جا کر پوچھو، تو میں نے جا کر ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے حفص یعنی عمر بن خطاب نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا میں ریشم وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے، میں نے کہا کہ ٹھیک کہا، ابوحفص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ نہیں بولے، اور عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا کہ ہم سے جریر نے، انہوں نے یحیی سے اور یحیی نے عمران سے روایت کیا، اور حدیٹ بیان کی۔
Narrated 'Umar bin Al-Khattab: Allah's Apostle said, "None wears silk in this world, but he who will have no share in the Hereafter."