روزہ پر جہاد کو ترجیح دینے والوں کا بیان۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ أَبُو طَلْحَةَ لَا يَصُومُ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ الْغَزْوِ فَلَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَرَهُ مُفْطِرًا إِلَّا يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَی-
آدم شعبہ ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ ابوطلحہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جہاد کے سبب روزے نہ رکھتے تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوگئی تو میں ان کو سوائے عیدالفطر و عیدالاضحی کے کبھی روزہ ترک کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
Narrated Anas bin Malik In the life-time of the Prophet, Abu Talha did not fast because of the Jihad, but after the Prophet died I never saw him without fasting except on 'Id-ul-Fitr and 'Id-ul-Aclha.