رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد ازواج مطہرات کے نفقہ کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقْتَسِمُ وَرَثَتِي دِينَارًا مَا تَرَکْتُ بَعْدَ نَفَقَةِ نِسَائِي وَمَئُونَةِ عَامِلِي فَهُوَ صَدَقَةٌ-
عبداللہ مالک ابوالزناد اعرج ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا میرے ورثاء کو چاہیے کہ وہ میرے بعد روپیہ پیسہ حصہ کے طور پر نہ لیں اور میں جو کچھ چھوڑ جاؤں تو ازواج مطہرات کے نان و نفقہ اور کار پردازوں خدمت کے اخراجات کے لیے ہے اور اس سے فاضل جو کچھ بچ رہے وہ صدقہ ہے۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "My heirs should not take even a single Dinar (i.e. anything from my property), and whatever I leave, excluding the expenditure of my wives and my laborers, will be Sadaqa (i.e. be used for charity)."'
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا فِي بَيْتِي مِنْ شَيْئٍ يَأْکُلُهُ ذُو کَبِدٍ إِلَّا شَطْرُ شَعِيرٍ فِي رَفٍّ لِي فَأَکَلْتُ مِنْهُ حَتَّی طَالَ عَلَيَّ فَکِلْتُهُ فَفَنِيَ-
عبداللہ بن ابی شیبہ ابواسامہ ہشام عروہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس وقت رحلت فرمائی اس وقت میرے گھر میں کوئی چیز نہیں تھی جس کو کوئی جاندار کھا سکتا البتہ تھوڑے سے جو میرے ایک طاق میں رکھے ہوئے تھے جن کو میں نے ایک مدت دراز تک کھایا میں نے جس دن انہیں ناپا تو وہ ختم ہو گئے۔
Narrated Aisha: Allah's Apostle died, and there was nothing in my house that a living being could eat, except some barley Lying on a shelf. So, I ate of it for a long period and measured it, and (after a short period) it was consumed.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ قَالَ مَا تَرَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سِلَاحَهُ وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَائَ وَأَرْضًا تَرَکَهَا صَدَقَةً-
مسدد یحیی سفیان ابواسحاق عمرو بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیار ایک سفید خچر اور ایک زمین کے سوائے اور کوئی چیز نہیں چھوڑی اور اس زمین کو حیات ہی میں صدقہ کردیا تھا۔
Narrated 'Amr bin Al-Harith: The Prophet did not leave anything (after his death) except his arms, a white mule, and a (piece of) land which he had given as Sadaqa.