راستہ میں کھجور پانے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرَةٍ فِي الطَّرِيقِ قَالَ لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ مِنْ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا وَقَالَ يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَقَالَ زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ-
محمد بن یوسف، سفیان، منصور، طلحہ، انس سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راستہ میں گری ہوئی کھجور کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا کہ اگر مجھے اس کا اندیشہ نہ ہوتا کہ شاید یہ صدقہ کی ہو تو میں اسے کھا لیتا، اور یحیی نے کہا، کہ ہم سے سفیان نے ان سے منصور نے بیان کیا اور زائدہ نے منصور، طلحہ سے روایت کی کہ ہم سے انس نے حدیث بیان کی
Narrated Anas: The Prophet passed a date fallen on the way and said, "Were I not afraid that it may be from a Sadaqa (charitable gifts), I would have eaten it." Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Sometimes when I return home and find a date fallen on my bed, I pick it up in order to eat it, but I fear that it might be from a Sadaqa, so I throw it."
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي فَأَرْفَعُهَا لِآكُلَهَا ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْقِيهَا-
محمد بن مقاتل، عبد اللہ، معمر، ہمام بن منبہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اپنے گھر جاتا ہوں، تو اپنے بستر پر کھجور گری ہوئی دیکھتا ہوں، میں اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں۔ پھر مجھے خوف ہوتا ہے، کہ کہیں وہ صدقہ کی نہ ہو، چنانچہ میں اسے پھینک دیتا ہوں۔
-