TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
اذان کا بیان
رات کے وقت اور اندھیرے میں عورتوں کے مسجد جانے کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَتَمَةِ حَتَّی نَادَاهُ عُمَرُ نَامَ النِّسَائُ وَالصِّبْيَانُ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَنْتَظِرُهَا أَحَدٌ غَيْرُکُمْ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ وَلَا يُصَلَّی يَوْمَئِذٍ إِلَّا بِالْمَدِينَةِ وَکَانُوا يُصَلُّونَ الْعَتَمَةَ فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ-
ابوالیمان، شعیب، زہری، عروۃ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک دن) عشاء کی نماز میں تاخیر کردی یہاں تک کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آواز دی کہ عورتیں اور بچے سو رہے، پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور فرمایا کہ زمین والوں میں سے سوائے تمہارے کوئی اس نماز کا منتظر نہیں ہے، اور اسوقت مدینہ کے سوا کہیں نماز نہ پڑھی جاتی تھی اور عشاء کی نماز شفق کے غائب ہونے کے بعد سے تہائی رات تک پڑھ لیتے تھے۔
Narrated 'Aisha: Once Allah's Apostle delayed the 'Isha' prayer till 'Umar informed him that the women and children had slept. The Prophet came out and said, "None except you from amongst the dwellers of earth is waiting for this prayer." In those days, there was no prayer except in Medina and they used to pray the 'Isha' prayer between the disappearance of the twilight and the first third of the night.
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَأْذَنَکُمْ نِسَاؤُکُمْ بِاللَّيْلِ إِلَی الْمَسْجِدِ فَأْذَنُوا لَهُنَّ تَابَعَهُ شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
عبداللہ بنموسی، خظلہ، سالم بن عبداللہ ، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم سے تمہاری عورتیں رات کو مسجد جانے کی اجازت مانگیں تو انہیں، اجازت دے دو، شعبہ نے بسند اعمش، مجاہد، ابن عمر، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "If your women ask permission to go to the mosque at night, allow them."
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النِّسَائَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُنَّ إِذَا سَلَّمْنَ مِنْ الْمَکْتُوبَةِ قُمْنَ وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ صَلَّی مِنْ الرِّجَالِ مَا شَائَ اللَّهُ فَإِذَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ الرِّجَالُ-
عبداللہ بن محمد، عثمان بن عمر، یونس، زہری، ہند بنت حارث، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عورتیں جب فرض کا سلام پھیرتی تھیں، تو فورا کھڑی ہو جاتیں تھیں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور وہ مرد جو نماز پڑھتے ہوتے تھے، جتنی دیر اللہ چاہتا تھا، ٹھہر جاتے تھے، پھر جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے تو سب مرد بھی کھڑے ہو جاتے۔
Narrated Um Salama: (The wife of the Prophet) In the lifetime of Allah's Apostle the women used to get up when they finished their compulsory prayers with Taslim. The Prophet and the men would stay on at their places as long as Allah will. When the Prophet got up, the men would then get up.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُصَلِّي الصُّبْحَ فَيَنْصَرِفُ النِّسَائُ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنْ الْغَلَسِ-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، عبداللہ بن یوسف، مالک، یحیی بن سعید، عمرہ بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھ چکتے تھے، تو عورتیں اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی ہوتیں، اندھیرے کے سبب سے پہچانی نہ جاتی تھیں۔
Narrated 'Aisha: When Allah's Apostle finished the Fajr prayer, the women would leave covered in their sheets and were not recognized owing to the darkness.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْکِينٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَقُومُ إِلَی الصَّلَاةِ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُکَائَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلَاتِي کَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمِّهِ-
محمد بن مسکین، بشیر بن بکر، اوزاعی، یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ انصاری اپنے والد ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نماز کیلئے کھڑا ہوتا ہوں، اور چاہتا ہوں کہ اس میں طول دوں، مگر بچے کے رونے کی آواز سن کر میں اپنی نماز میں تخفیف کر دیتا ہوں، اس بات کو برا سمجھ کر کہ اس کی ماں پر سختی کروں۔
Narrated 'Abdullah bin Abi Qatada Al-Ansari: My father said, "Allah's Apostle said, "Whenever I stand for prayer, I want to prolong it but on hearing the cries of a child, I would shorten it as I dislike putting its mother in trouble."
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَوْ أَدْرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَحْدَثَ النِّسَائُ لَمَنَعَهُنَّ کَمَا مُنِعَتْ نِسَائُ بَنِي إِسْرَائِيلَ قُلْتُ لِعَمْرَةَ أَوَمُنِعْنَ قَالَتْ نَعَمْ-
عبداللہ بن یوسف، مالک، یحیی ، بن سعید، عمرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ اگر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حالت کو معلوم کرتے جو عورتوں نے نکالی ہے، تو بے شک انہیں مسجد جانے سے منع کر دیتے، جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کر دیا گیا تھا، (یحیی بن سعید کہتے ہیں) میں نے عمرہ سے کہا، کہ کیا بنی اسرائیل کو منع کر دیا تھا؟ بولیں ہاں۔
Narrated 'Aisha: Had Allah's Apostle known what the women were doing, he would have forbidden them from going to the mosque as the women of Bani Israel had been forbidden. Yahya bin Said (a sub-narrator) asked 'Amra (another sub-narrator), "Were the women of Bani Israel forbidden?" She replied "Yes."