رات کے خری حصہ میں سوجانے کا بیان

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ أَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللَّهِ صَلَاةُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام وَأَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللَّهِ صِيَامُ دَاوُدَ وَکَانَ يَنَامُ نِصْفَ اللَّيْلِ وَيَقُومُ ثُلُثَهُ وَيَنَامُ سُدُسَهُ وَيَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا-
علی بن عبداللہ ، سفیان، عمروبن دینار، عمروبن اوس، عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمرو نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز داؤد علیہ السلام کی نماز ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے وہ نصف رات سوتے تھے تہائی رات جاگتے تھے اور چھٹا حصہ سوتے اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے۔
Narrated Abdullah bin 'Amr bin Al-'As: Allah's Apostle told me, "The most beloved prayer to Allah is that of David and the most beloved fasts to Allah are those of David. He used to sleep for half of the night and then pray for one third of the night and again sleep for its sixth part and used to fast on alternate days."
حَدَّثَنِي عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَيُّ الْعَمَلِ کَانَ أَحَبَّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ الدَّائِمُ قُلْتُ مَتَی کَانَ يَقُومُ قَالَتْ کَانَ يَقُومُ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ-
عبدان، عبدان کے والد، شعبہ، اشعث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مسروق سے سنا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کون سا عمل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زیادہ پسند تھا؟ انہوں نے جواب دیا، جس پر مداومت کی جائے۔ میں نے پوچھا رات کو کس وقت اٹھتے تھے انہوں نے جواب دیا جب مرغ کی آواز سنتے، تو اٹھتے تھے۔
Narrated Masruq: I asked 'Aisha which deed was most loved by the Prophet. She said, "A deed done continuously." I further asked, "When did he used to get up (in the night for the prayer)." She said, "He used to get up on hearing the crowing of a cock." ________________________________________
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَشْعَثِ قَالَ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ قَامَ فَصَلَّی-
محمد بن سلام، ابوالاحوص، اشعث سے روایت کرتے ہیں اشعث نے بیان کیا کہ جب مرغ کی آواز سنتے تو اٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔
Narrated Al-Ashath: He (the Prophet (p.b.u.h) ) used to get up for the prayer on hearing the crowing of a cock.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ ذَکَرَ أَبِي عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا أَلْفَاهُ السَّحَرُ عِنْدِي إِلَّا نَائِمًا تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
موسی بن اسماعیل، ابراہیم بنسعد، سعد، ابوسلمہ سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں ان کو یعنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صبح کے وقت اپنے پاس سوتا ہی پایا۔
Narrated 'Aisha: In my house he (Prophet (p.b.u.h) ) never passed the last hours of the night but sleeping.