آدم، شعبہ, حکم، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک شب اپنی خالہ میمونہ بنت حارث زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں سویا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اس دن) ان کی شب میں انہی کے ہاں تھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز (مسجد میں) پڑھی پھر اپنے گھر میں آئے اور چار رکعتیں پڑھ کر سو گئے، پھر بیدار ہوئے اور فرمایا کہ چھوٹا لڑکا سو رہا، یا اسی کی مثل کوئی لفظ فرمایا, پھر نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے اور میں (وضو کر کے) آپ کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا تو آپ نے مجھے اپنی داہنی جانب کرلیا اور پانچ رکعتیں پڑھیں , اس کے بعد دو رکعتیں (سنت فجر) پڑھیں , پھر سوگئے، یہاں تک کہ آپ کے سانس کی آواز میں نے سنی پھر آپ نماز (فجر) کے لئے مسجد تشریف لے گئے۔