ذمیوں کی جانب سے جنگ کرنے اور غلام نہ بنائے جانے کا بیان

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوفَی لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ وَلَا يُکَلَّفُوا إِلَّا طَاقَتَهُمْ-
موسی ابوعوانہ حصین عمرو بن میمون حضرت عمر سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا میرے بعد جو کوئی خلیفہ ہو اس کو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذمہ کی وصیت کرتا ہوں کہ لوگوں سے قول و اقرار پورا کرے اور ان کی طرف سے جنگ کرے اور ان کی طاقت سے زیادہ ان سے کام نہ لے۔
Narrated 'Amr bin Maimun: Umar (after he was stabbed), instructed (his would-be-successor) saying, "I urge him (i.e. the new Caliph) to take care of those non-Muslims who are under the protection of Allah and His Apostle in that he should observe the convention agreed upon with them, and fight on their behalf (to secure their safety) and he should not over-tax them beyond their capability."