دلہن کے لیے زفاف کے وقت کوئی چیز مستعار لینے کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَعَلَيْهَا دِرْعُ قِطْرٍ ثَمَنُ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ فَقَالَتْ ارْفَعْ بَصَرَکَ إِلَی جَارِيَتِي انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهَا تُزْهَی أَنْ تَلْبَسَهُ فِي الْبَيْتِ وَقَدْ کَانَ لِي مِنْهُنَّ دِرْعٌ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا کَانَتْ امْرَأَةٌ تُقَيَّنُ بِالْمَدِينَةِ إِلَّا أَرْسَلَتْ إِلَيَّ تَسْتَعِيرُهُ-
ابو نعیم عبدالواحدبنا ایمن ایمن سے روایت کرتے ہیں انھوں نے بیان کیا کہ میں حضرت عائشہ کے پاس گیا تو وہ قطر کا ایک کرتہ پہنے ہوئی تھیں جس کی قیمت پانچ درہم تھی انہوں نے مجھ سے کہا کہ میری اس لونڈی کو تو دیکھو کہ گھر میں اس کپڑے کے پہننے سے انکار کرتی ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں میرے پاس ایسا ہی کرتا تھا مدینہ میں جب کسی عورت کو بھی (بوقت شادی) آراستہ کرنے کی ضرورت ہوتی تو میرے پاس آدمی بھیج کر مجھ سے منگوا لیتی۔
Narrated Aiman: I went to 'Aisha and she was wearing a coarse dress costing five Dirhams. 'Aisha said, "Look up and see my slave-girl who refuses to wear it in the house though during the lifetime of Allah's Apostle I had a similar dress which no woman desiring to appear elegant (before her husband) failed to borrow from me."