دفن کئے جانے کے بعد قبر پر نماز پڑھنے کا بیان ۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَأَمَّهُمْ وَصَلَّوْا خَلْفَهُ قُلْتُ مَنْ حَدَّثَکَ هَذَا يَا أَبَا عَمْرٍو قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-
حجاج بن منہال، شعبہ، سلیمان، شیبانی، شعبی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک منبوذ (گرا پڑا بچہ) کی قبر کے پاس سے گزرا تھا۔ آپ نے لوگوں کی امامت کی اور لوگوں نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی میں نے پوچھا کہ اے ابوعمرو تم سے کسی شخص نے یہ بیان کیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا
Narrated Sulaiman Ash-Shaibani: I heard Ash-Sha'bi saying, "I was told by a man who had passed with the Prophet (p.b.u.h) by a grave that was separate from the other graves that he (the Prophet ) led them in the prayer and they prayed behind him." I said, "O Abu 'Amr! Who narrated that to you?" He replied, "Ibn Abbas." ________________________________________
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَسْوَدَ رَجُلًا أَوْ امْرَأَةً کَانَ يَکُونُ فِي الْمَسْجِدِ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ وَلَمْ يَعْلَمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْتِهِ فَذَکَرَهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ مَا فَعَلَ ذَلِکَ الْإِنْسَانُ قَالُوا مَاتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا آذَنْتُمُونِي فَقَالُوا إِنَّهُ کَانَ کَذَا وَکَذَا قِصَّتُهُ قَالَ فَحَقَرُوا شَأْنَهُ قَالَ فَدُلُّونِي عَلَی قَبْرِهِ فَأَتَی قَبْرَهُ فَصَلَّی عَلَيْهِ-
محمد بن فضل، حماد بن زید، ثابت، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک سیاہ مرد یا عورت مسجد میں جھاڑو دیتی تھی وہ مر گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر نہ ہوئی، اس کو ایک دن آپ نے یاد کیا اور فرمایا کہ وہ آدمی کہاں گیا ؟ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ تو مر گیا۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟ لوگوں نے کہا کہ اس کا فلاں فلاں واقعہ ہے، گویا اس کے مرتبہ کو لوگوں نے حقیر سمجھا آپ نے فرمایا اسکی قبر مجھے بتلاؤ چنانچہ آپ اس کی قبر پر آئے اور اس پر نماز پڑھی
Narrated Abu Huraira: A black person, a male or a female used to clean the Mosque and then died. The Prophet (p.b.u.h) did not know about it . One day the Prophet remembered him and said, "What happened to that person?" The people replied, "O Allah's Apostle! He died." He said, "Why did you not inform me?" They said, "His story was so and so (i.e. regarded him as insignificant)." He said, "Show me his grave." He then went to his grave and offered the funeral prayer. ________________________________________