TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دشمن کے شرو فساد سے بچاؤ کے لئے حیلہ گری کا بیان
قَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قِبَلَ ابْنِ صَيَّادٍ فَحُدِّثَ بِهِ فِي نَخْلٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخْلَ طَفِقَ يَتَّقِي بِجُذُوعِ النَّخْلِ وَابْنُ صَيَّادٍ فِي قَطِيفَةٍ لَهُ فِيهَا رَمْرَمَةٌ فَرَأَتْ أُمُّ ابْنِ صَيَّادٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا صَافِ هَذَا مُحَمَّدٌ فَوَثَبَ ابْنُ صَيَّادٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَرَكَتْهُ بَيَّنَ-
لیث، عقیل ، ابن شہاب ، سالم بن عبداللہ ، حضرت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ ابن صیاد کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے اور آپ کے ساتھ ابن صیاد کی طرف جانے کے لئے ابی بن کعب بھی ہمراہ تھے آپ سے کہا گیا کہ ابن صیاد باغ میں ہے چنانچہ آپ باغ میں درختوں کی آڑ لیتے ہوئے اس کے پاس پہنچے جو اپنی چادر پر لیٹا ہوا کچھ گنگنا رہا تھا ابن صیاد کی ماں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا اور کہا اے صاف ( ابن صیاد ) دیکھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں تو ابن صیاد فورا ہی اٹھ بیٹھا جس پر رسالت مآب نے فرمایا اگر اس کی ماں اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتی تو حقیقت معلوم ہوجاتی
-