خوف کی حالت میں امام کی تیز روی کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ بِالْمَدِينَةِ فَزَعٌ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ فَقَالَ مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْئٍ وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا-
مسدد یحیی شعبہ قتادہ حضرت انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ مدینہ میں ایک مرتبہ خوف و ہر اس پیدا ہوگیا تھا حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھوڑے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر باہر گئے اور لوٹ کر کہا کہ ہم نے تو کچھ بھی نہیں دیکھا البتہ اس گھوڑے کو دریا کی طرح سبک رو پایا۔
Narrated Anas bin Malik: Once there was a feeling of fright at Medina, so Allah's Apostle rode a horse belonging to Abu Talha and (on his return) he said, "We have not seen anything (fearful), but we found this horse very fast."