خزانہ وغیرہ میں امانتدار کے وکیل بنانے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَازِنُ الْأَمِينُ الَّذِي يُنْفِقُ وَرُبَّمَا قَالَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبًا نَفْسُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ-
محمد بن علاء ، ابواسامہ، بریدہ بن عبداللہ ، ابوبردہ ، ابوموسیٰ ، نبی صلی اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ امانت دار خزانچی جو خرچ کرتا ہے اور کبھی یوں کہا کہ وہ شخص جو حکم کے مطابق پورا پورا بطیب خاطر (خوشی سے) اس کو دے دیتا ہے جس کو دینے کا حکم دیا گیا ہے تو وہ بھی خیرات کرنے والوں میں سے ہے
Narrated Abu Musa: The Prophet said, "An honest treasurer who gives what he is ordered to give fully, perfectly and willingly to the person to whom he is ordered to give, is regarded as one of the two charitable persons."