خرید وفروخت میں دھوکہ دہی کی ممانعت کا بیان

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا ذَکَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ-
اسماعیل، مالک، عبداللہ بن دینار، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے خرید و فروخت میں لوگ دھوکہ دیتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ جب تم خریدو تو کہہ دیا کرو کہ اس میں دھوکہ نہ ہو۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: A man mentioned to the Prophet that he had always been cheated in bargains. The Prophet said, "Whenever you do bargain, say, 'No cheating.'"