خاتون کا اپنے بھائی کے پیچھے ایک ہی سواری پر بیٹھنے کا بیان

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَرْجِعُ أَصْحَابُکَ بِأَجْرِ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ وَلَمْ أَزِدْ عَلَی الْحَجِّ فَقَالَ لَهَا اذْهَبِي وَلْيُرْدِفْکِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَنْ يُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ فَانْتَظَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَی مَکَّةَ حَتَّی جَائَتْ-
عمرو بن علی ابوعاصم عثمان ابن ابی ملیکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! آپ کے اصحاب تو حج اور عمرہ دونوں کا ثواب حاصل کرکے لوٹ رہے ہیں اور میں نے صرف حج ہی کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو جاؤ اور تم کو عبدالرحمن اپنی سواری پر پیچھے بٹھا لیں گے اور پھر آپ نے عبدالرحمن کو حکم دیا کہ ان کو مقام تنعیم سے عمرہ کرا لائیں اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کی بلندی پر پہنچ کر ان کی واپسی کا انتظار فرمایا۔
Narrated Aisha: That she said, "O Allah's Apostle! Your companions are returning with the reward of both Hajj and 'Umra, while I am returning with (the reward of) Hajj only." He said to her, "Go, and let 'Abdur-Rahman (i.e. your brother) make you sit behind him (on the animal)." So, he ordered 'AbdurRahman to let her perform 'Umra from Al-Tan'im. Then the Prophet waited for her at the higher region of Mecca till she returned.
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُرْدِفَ عَائِشَةَ وَأُعْمِرَهَا مِنْ التَّنْعِيمِ-
عبداللہ ابن عیینہ عمرو بن دینار عمرو بن اوس عبدالرحمن بن ابوبکر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے (عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) حکم دیا کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کو اپنی سواری پر اپنے پیچھے بٹھا کر تنعیم سے عمرہ کرا لاؤں۔
Narrated 'Abdur-Rahman bin Abi Bakr As-Siddiq: The Prophet ordered me to let 'Aisha sit behind me (on the animal) and to let her perform 'Umra from At-Tan'im.