حربی کافر کا امان طلب کیے بغیر دار الاسلام میں داخل ہونے کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَيْنٌ مِنْ الْمُشْرِکِينَ وَهُوَ فِي سَفَرٍ فَجَلَسَ عِنْدَ أَصْحَابِهِ يَتَحَدَّثُ ثُمَّ انْفَتَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اطْلُبُوهُ وَاقْتُلُوهُ فَقَتَلَهُ فَنَفَّلَهُ سَلَبَهُ يعني اعطاه-
ابو نعیم ابوعمیس ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حالت سفر میں مشرکوں کا ایک جاسوس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا اور جب وہ جانے لگا تو آپ نے فرمایا اس کو بلا لو اور اس کو مار ڈالو چنانچہ اس قتل کیا گیا اور اس کا سامان آپ نے قاتل کو دلوایا۔
Narrated Salama bin Al-Akwa: "An infidel spy came to the Prophet while he was on a journey. The spy sat with the companions of the Prophet and started talking and then went away. The Prophet said (to his companions), 'Chase and kill him.' So, I killed him." The Prophet then gave him the belongings of the killed spy (in addition to his share of the war booty).