جنگ میں فریب دہی کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَلَکَ کِسْرَی ثُمَّ لَا يَکُونُ کِسْرَی بَعْدَهُ وَقَيْصَرٌ لَيَهْلِکَنَّ ثُمَّ لَا يَکُونُ قَيْصَرٌ بَعْدَهُ وَلَتُقْسَمَنَّ کُنُوزُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَسَمَّی الْحَرْبَ خَدْعَةً-
عبداللہ عبدالرزاق معمر ہمام حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسریٰ ہلاک ہوگیا اور اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہوگا اور عنقریب قیصر بھی ہلاک ہوجائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا اور بلا شبہ تم لوگ قیصر و کسریٰ کے خزانے اللہ کے راستہ میں تقسیم کروگے اور لڑائی کو آپ نے فریب کا نام دیا۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Khosrau will be ruined, and there will be no Khosrau after him, and Caesar will surely be ruined and there will be no Caesar after him, and you will spend their treasures in Allah's Cause." He called, "War is deceit'.
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ بْنُ أَصْرَمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَرْبَ خَدْعَةً-
ابوبکر بن اصرام عبداللہ معمر ہمام بن منبہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی کا نام فریب رکھا ہے۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle called,: "War is deceit".
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَرْبُ خَدْعَةٌ-
صدقہ ابن عیینہ عمرو حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لڑائی دراصل دھوکہ ہے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah: The Prophet said, "War is deceit."