TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جنگ میں ریشمی کپڑا پہننے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ فِي قَمِيصٍ مِنْ حَرِيرٍ مِنْ حِكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا.-
احمد بن مقدام، خالد، سعید، قتادہ، حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف کو اور زبیر کو ریشمی کپڑے کی اجازت دے دی تھی، بوجہ خارش کے جو ان کے جسم میں تھی۔
Narrated Anas: The Prophet allowed 'Abdur-Rahman bin 'Auf and Az-Zubair to wear silken shirts because they had a skin disease causing itching.
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرَ شَكَوَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي الْقَمْلَ فَأَرْخَصَ لَهُمَا فِي الْحَرِيرِ فَرَأَيْتُهُ عَلَيْهِمَا فِي غَزَاةٍ.-
ابوالولید ہمام، قتادہ، انس، ح، محمد بن سنان، ہمام، قتادہ، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف اور زبیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جوؤں کی شکایت کی، تو آپ نے انہیں ریشمی کپڑے کی اجازت دے دی، چنانچہ ایک جہاد میں میں نے ان کے جسم پر ریشمی کپڑا دیکھا۔ ہشام
Narrated Anas: Abdur Rahman bin 'Auf and Az-Zubair complained to the Prophet, i.e. about the lice (that caused itching) so he allowed them to wear silken clothes. I saw them wearing such clothes in a holy battle.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي حَرِيرٍ-
مسدد، یحیی ، شعبہ، قتادہ، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف کو اور زبیر بن عوام کو ریشمی کپڑے کی اجازت دے دی تھی۔
Narrated Anas: The Prophet allowed 'Abdur-Rahman bin 'Auf and Az-Zubair bin Al-'Awwam to wear silk.
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَخَّصَ أَوْ رُخِّصَ لَهُمَا لِحِكَّةٍ بِهِمَا.-
محمد بن بشار، غندر، شعبہ قتادہ، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف اور زبیر کو ریشمی کپڑے پہننے کی جازت دی گئی، خارش کی وجہ سے جو ان کو تھی۔
Narrated Anas: (Wearing of silk) was allowed to them (i.e. 'AbdurRahman and Az-Zubair) because of the itching they suffered from.