جنازوں کے لئے صفوں کا بیان ۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَعَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی أَصْحَابِهِ النَّجَاشِيَّ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَکَبَّرَ أَرْبَعًا-
مسدد، یزید بن زریع، معمر، زہری، سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کو نجاشی کی موت کی خبر سنائی پھر آگے بڑھے تو لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنائی آپ نے چار تکبیریں کہیں۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet (p.b.u.h) informed his companions about the death of AnNajashi and then he went ahead (to lead the prayer) and the people lined up behind him in rows and he said four Takbir.
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی عَلَی قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَصَفَّهُمْ وَکَبَّرَ أَرْبَعًا قُلْتُ مَنْ حَدَّثَکَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-
مسلم، شعبہ، شیبانی، شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ نے ایک منبوذ (گرا پڑا بچہ) کی قبر کے پاس صفیں قائم کیں اور چار تکبیریں کہیں، میں نے کہا کہ تم سے کس نے بیان کیا؟ انہوں نے جواب دیا ابن عباس نے۔
Narrated Ash-Shaibani: Ash Sha'bi said, "I was informed by a man who had seen the Prophet going to a grave that was separate from the other graves and he aligned the people in rows and said four Takbir." I said, "O Abu 'Amr! who narrated (that) to you"? He said, "Ibn Abbas. " ________________________________________
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تُوُفِّيَ الْيَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ مِنْ الْحَبَشِ فَهَلُمَّ فَصَلُّوا عَلَيْهِ قَالَ فَصَفَفْنَا فَصَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَعَهُ صُفُوفٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ کُنْتُ فِي الصَّفِّ الثَّانِي-
ابراہیم بن موسی، ہشام بن یوسف، ابن جریج، عطاء، جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آج حبش کا ایک مرد صالح فوت ہوگیا، اس لئے آؤ اور اس پر نماز پڑھو ہم لوگوں نے صفیں قائم کیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ہم لوگ صف بستہ تھے ابوزبیر نے جابر سے روایت کیا کہ میں دوسری صف میں تھا۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah : The Prophet said, "Today a pious man from Ethiopia (i.e. An Najashi) has expired, come on to offer the funeral prayer." (Jabir said): We lined up in rows and after that the Prophet led the prayer and we were in rows. Jabir added, I was in the second row." ________________________________________