جمعہ کی نماز کے بعد لیٹنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ الْکُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ کُنَّا نُبَکِّرُ إِلَی الْجُمُعَةِ ثُمَّ نَقِيلُ-
محمد بن عقبہ شیبانی، ابواسحاق فزاری، حمید روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم جمعہ کے دن سویرے جاتے تھے پھر (بعد نماز جمعہ) لیٹتے تھے۔
Narrated Anas: We used to offer the Jumua prayer early and then have the afternoon nap.
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ تَکُونُ الْقَائِلَةُ-
سعید بن ابی مریم، ابوغسان، ابوحازم ، سہل روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھتے تھے اس کے بعد قیلولہ کرتے تھے۔
Narrated Sahl: We used to offer the Jumua prayer with the Prophet and then take the afternoon nap.