جس نے کہا کہ اس کو پکڑ لو اور میں فلاں کا لڑکا ہوں سلمہ نے کہا کہ اس کو پکڑ لو اور میں ابن اکوع ہوں

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ يَا أَبَا عُمَارَةَ أَوَلَّيْتُمْ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ الْبَرَائُ وَأَنَا أَسْمَعُ أَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُوَلِّ يَوْمَئِذٍ کَانَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذًا بِعِنَانِ بَغْلَتِهِ فَلَمَّا غَشِيَهُ الْمُشْرِکُونَ نَزَلَ فَجَعَلَ يَقُولُ أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ قَالَ فَمَا رُئِيَ مِنْ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ أَشَدُّ مِنْهُ-
عبداللہ اسرائیل ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت براء سے ایک آدمی نے پوچھا کہ اے ابوعمار ہ! کیا تم حنین کے دن بھاگ کھڑے ہوئے تھے تو براء نے کہا اور میں سن رہا تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن پیٹھ نہیں موڑی ابوسفیان بن حارث آپ کے خچر کی باگ تھامے ہوئے تھے اور جب مشرکوں نے آپ کو نرغہ میں لے لیا تو آپ سواری سے اتر کر فرمانے لگے میں نبی ہوں جس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے اور میں عبدالمطلب کا بیٹاہوں براء کا بیان ہے کہ اس دن آپ سے زیادہ کسی کو بہادر نہیں دیکھا گیا۔
Narrated Abu Ishaq: A man asked Al-Bara "O Abu 'Umara! Did you flee on the day (of the battle) of Hunain?" Al-Bara replied while I was listening, "As for Allah's Apostle he did not flee on that day. Abu Sufyan bin Al-Harith was holding the reins of his mule and when the pagans attacked him, he dismounted and started saying, 'I am the Prophet, and there is no lie about it; I am the son of 'Abdul Muttalib.' On that day nobody was seen braver than the Prophet