جب عمرہ کرنے والے کو روکا جائے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حِينَ خَرَجَ إِلَی مَکَّةَ مُعْتَمِرًا فِي الْفِتْنَةِ قَالَ إِنْ صُدِدْتُ عَنْ الْبَيْتِ صَنَعْتُ کَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ أَجْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ-
عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب فتنہ کے وقت عمرہ کرتے ہوئے مکہ کی طرف روانہ ہوئے تو انہوں نے کہا کہ اگر میں خانہ کعبہ سے روک دیا جاؤں تو میں وہی کروں گا جو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا تھا چنانچہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھا اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے سال عمرہ کا احرام باندھا تھا۔
Narrated Nafi: When Abdullah bin Umar set out for Mecca intending to perform Umra, at the time of afflictions, he said, "If I should be prevented from reaching the Kaba, then I would do the same as Allah's Apostle did, so I assume the lhram for Umra as Allah's Apostle assumed the Ihram for Umra in the year of Hudaibiya."
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَسَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَاهُ أَنَّهُمَا کَلَّمَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَيَالِيَ نَزَلَ الْجَيْشُ بِابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَا لَا يَضُرُّکَ أَنْ لَا تَحُجَّ الْعَامَ وَإِنَّا نَخَافُ أَنْ يُحَالَ بَيْنَکَ وَبَيْنَ الْبَيْتِ فَقَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَالَ کُفَّارُ قُرَيْشٍ دُونَ الْبَيْتِ فَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدْيَهُ وَحَلَقَ رَأْسَهُ وَأُشْهِدُکُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ الْعُمْرَةَ إِنْ شَائَ اللَّهُ أَنْطَلِقُ فَإِنْ خُلِّيَ بَيْنِي وَبَيْنَ الْبَيْتِ طُفْتُ وَإِنْ حِيلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَعَلْتُ کَمَا فَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا شَأْنُهُمَا وَاحِدٌ أُشْهِدُکُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ حَجَّةً مَعَ عُمْرَتِي فَلَمْ يَحِلَّ مِنْهُمَا حَتَّی حَلَّ يَوْمَ النَّحْرِ وَأَهْدَی وَکَانَ يَقُولُ لَا يَحِلُّ حَتَّی يَطُوفَ طَوَافًا وَاحِدًا يَوْمَ يَدْخُلُ مَکَّةَ-
عبداللہ بن محمد بن اسماء، جویریہ، نافع، عبیداللہ بن عبداللہ اور سالم بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں نے جس زمانہ میں ابن زبیر پر لشکر کشی ہوئی تھی، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے گفتگو کی اور کہا کہ اس سال حج نہ کرنے میں آپ کے لئے نقصان نہیں اور ہمارے لئے خطرہ ہے کہ آپ کے درمیان اور خانہ کعبہ کے درمیان رکاوٹ ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے تو کفار قریش خانہ کعبہ میں داخل ہونے میں مزاحم ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہدی کو ذبح کیا اور اپنا سر منڈایا، عبداللہ نے کہا کہ میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے اوپر عمرہ کو واجب کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں جاتا ہوں اگر راستہ میں میرے اور خانہ کعبہ کے درمیان رکاوٹ نہ ہوئی تو میں خانہ کعبہ کا طواف کروں گا جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، چنانچہ ذی الحلیفہ سے عمرہ کا احرام باندھا پھر تھوڑی دیر چلے پھر کہا کہ دونوں کا ایک حال ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے عمرہ کیساتھ حج واجب کر لیا پھر ان دونوں کے احرام سے باہر نہ ہوئے یہاں تک قربانی کا دن آگیا اور ہدی بھیج چکے اور کہتے تھے کہ احرام سے باہر نہ ہو جب تک کہ مکہ میں داخل ہو کر ایک طواف (زیارت کا) نہ کرے۔
Narrated Nafi: That Ubaidullah bin 'Abdullah and Salim bin 'Abdullah informed him that they told Ibn 'Umar when Ibn Az-Zubair was attacked by the army, saying "There is no harm for you if you did not perform Hajj this year. We are afraid that you may be prevented from reaching the Kaba." Ibn 'Umar said "We set out with Allah's Apostle and the non-believers of Quraish prevented us from reaching the Ka'ba, and so the Prophet slaughtered his Hadi and got his head shaved." Ibn 'Umar added, "I make you witnesses that I have made 'Umra obligatory for me. And, Allah willing, I will go and then if the way to Ka'ba is clear, I will perform the Tawaf, but if I am prevented from going to the Ka'ba then I will do the same as the Prophet did while I was in his company." Ibn 'Umar then assumed Ihram for Umra from Dhul-Hulaifa and proceeded for a while and said, "The conditions of 'Umra and Hajj are similar and I make you witnesses that I have made 'Umra and Hajj obligatory for myself." So, he did not finish the Ihram till the day of Nahr (slaughtering) came, and he slaughtered his Hadi. He used to say, "I will not finish the Ihram till I perform the Tawaf, one Tawaf on the day of entering Mecca (i.e. of Safa and Marwa for both 'Umra and Hajj)."
حَدَّثَنِي مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ بَعْضَ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَهُ لَوْ أَقَمْتَ بِهَذَا-
موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر کے بعض بیٹوں نے ان سے کہا کہ کاش اس سال آپ رک جاتے اور اسی طرح روایت کیا۔
Narrated Nafi: Some of the sons of 'Abdullah told him (i.e. 'Abdullah) if he had sta
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَدْ أُحْصِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَلَقَ رَأْسَهُ وَجَامَعَ نِسَائَهُ وَنَحَرَ هَدْيَهُ حَتَّی اعْتَمَرَ عَامًا قَابِلًا-
محمد، یحیی بن صالح، معاویہ بن سلام، یحیی بن کثیر، عکرمہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ جانے سے روک دئیے گئے تو آپ نے اپنا سر منڈایا اور اپنی بیویوں سے صحبت کی اور ہدی کی قربانی کی یہاں تک کہ دوسرے سال عمرہ کیا۔
Narrated Ibn 'Abbas: Allah's Apostle was prevented from performing ('Umra) Therefore, he shaved his head and had sexual relations with his wives and slaughtered his Hadi and performed Umra in the following year.