TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
زکوۃ کا بیان
جب صدقہ محتاج کے حوالے کردیا جائے ۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَ هَلْ عِنْدَکُمْ شَيْئٌ فَقَالَتْ لَا إِلَّا شَيْئٌ بَعَثَتْ بِهِ إِلَيْنَا نُسَيْبَةُ مِنْ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثَتْ بِهَا مِنْ الصَّدَقَةِ فَقَالَ إِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا-
علی بن عبداللہ ، یذید بن زریع، خالد، حفصہ بنت سیرین، حضرت ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچے اور فرمایا کہ تمہارے پاس کچھ کھانے کی کوئی چیز ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ کچھ بھی نہیں سوائے اس (گوشت) کے جو نسیبہ رضی اللہ عنہ نے اس بکری میں سے بھیجا جو اسے صدقہ میں دی گئی تھی۔ آپ نے فرمایا وہ تو اپنے مقام تک پہنچ گئی
Narrated Um 'Atiyya Al-Ansariya : The Prophet went to 'Aisha and asked her whether she had something (to eat). She replied that she had nothing except the mutton (piece) which Nusaiba (Um 'Atiyya) had sent to us (Buraira) in charity." The Prophet said, "It has reached its place and now it is not a thing of charity but a gift for us." ________________________________________
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعَ أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
یحیی بن موسی، وکیع، شعبہ، قتادہ، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا جو بریرہ کو صدقہ میں دیا گیا تھا، آپ نے فرمایا، وہ اس کیلئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ اور ابوداؤد نے بیان کیا کہ ہمیں شعبہ نے بواسطہ قتادہ، انس خبر دی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا
Narrated Anas: Some meat was presented to the Prophet (p.b.u.h) and it had been given to Barira (the freed slave-girl of Aisha) in charity. He said, "This meat is a thing of charity for Barira but it is a gift for us." ________________________________________