TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
دعاؤں کا بیان
جب سونے لگے تو کیا کہے۔
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِهِ قَالَ بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْيَا وَإِذَا قَامَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ-
قبیصہ، سفیان، عبدالمالک، ربعی بن حراش، حذیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا، کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر جاتے، تو فرماتے بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْيَا (یعنی تیرے ہی نام پر سوتا اور جاگتا ہوں) اور جب اٹھتے تو فرماتے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ (اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف دوبارہ جانا ہے) ۔
Narrated Hudhaifa: When the Prophet went to bed, he would say: "Bismika amutu wa ahya." and when he got up he would say:" Al-hamdu lillahil-ladhi ahyana ba'da ma amatana wa ilaihin-nushur."
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ سَمِعَ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا ح و حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصَی رَجُلًا فَقَالَ إِذَا أَرَدْتَ مَضْجَعَکَ فَقُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَا وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مُتَّ مُتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ-
سعید بن ربیع و محمد بن عر عرہ، شعبہ، ابواسحاق ، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا (دوسری سند) آدم، شعبہ، ابواسحاق ہمدانی، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت نے ایک شخص کو وصیت کی، اور فرمایا کہ جب تو بستر پر جانے کا ارادہ کرتے۔ تو یہ دعا پڑھ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَا وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ چنانچہ اگر تو یہ دعا پڑھنے کے بعد مرجائے گا، تو فطرت پر مرے گا۔
Narrated Al-Bara bin 'Azib: e then (after reciting this before going to bed) you will die on the r