TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
جمعہ کا بیان
جب امام خطبہ پڑھ رہا ہو اور وہ کسی شخص کو آتا ہوا دیکھے تو اس کو دو رکعت نماز پڑھنے کا حکم دے
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ أَصَلَّيْتَ يَا فُلَانُ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَارْکَعْ-
ابوالنعمان، حماد بن زید، عمرو بن دینار، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ ایک شخص آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے تو آپ نے فرمایا اے فلاں تو نے نماز پڑھی ہے؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں آپ نے فرمایا کھڑا ہوجا اور نماز پڑھ لے
Narrated Jabir bin 'Abdullah: A person entered the mosque while the Prophet was delivering the Khutba on a Friday. The Prophet said to him, "Have you prayed?" The man replied in the negative. The Prophet said, "Get up and pray two Rakat."