تکلیف کی وجہ سے سر منڈوانے کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبٍ هُوَ ابْنُ عُجْرَةَ قَالَ أَتَی عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ بُرْمَةٍ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَنْ رَأْسِي فَقَالَ أَيُؤْذِيکَ هَوَامُّکَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَاحْلِقْ وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةً أَوْ انْسُکْ نَسِيکَةً قَالَ أَيُّوبُ لَا أَدْرِي بِأَيَّتِهِنَّ بَدَأَ-
مسدد، حماد، ایوب، مجاہد، ابن ابی لیلیٰ، کعب بن عجرہ کہتے ہیں کہ میرے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے زمانہ میں تشریف لائے، اس حال میں کہ ہنڈیا کے نیچے آگ سلگائے ہوئے تھا اور سر سے جوئیں جھڑ رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کیڑے تجھے تکلیف دیتے ہیں، میں نے کہا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سر منڈوا لے اور تین دن روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا یا قربانی کر، ایوب نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ پہلے کیا فرمایا تھا۔
Narrated Ka'b bin Ujrah: The Prophet came to me during the period of Al-Hudaibiya, while I was lighting fire underneath a cooking pot and lice were falling down my head. He said, "Do your lice hurt your?" I said, "Yes." He said, "Shave your head and fast for three days or feed six poor persons or slaughter a sheep as a sacrifice:"