تالیف قلوب کے طور پر مشرکین کیلئے راہ ہدایت کی دعا کرنیکا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدِمَ طُفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ وَأَصْحَابُهُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ دَوْسًا عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا فَقِيلَ هَلَکَتْ دَوْسٌ قَالَ اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ-
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ طفیل بن عمرو دوسی اور ان کے ساتھی آنحضرت کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہ (قبیلہ) دوس کے لوگوں نے نافرمانی کی، اور آپ کی پیروی سے انگار کردیا، آپ اللہ سے ان کیلئے بد دعا کیجئے، لوگ کہتے، کہ اب حضرت بد دعا کرنی چاہتے ہیں، اور دوس کا قبیلہ ہلاک ہو جائیگا، مگر آپ نے بددعا نہیں کی، بلکہ فرمایا اے اللہ دوس کو ہدایت کر اور ان کو دائرہ اسلام میں لے آ۔
Narrated Abu Huraira: Tufail bin 'Amr Ad-Dausi and his companions came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! The people of the tribe of Daus disobeyed and refused to follow you; so invoke Allah against them." The people said, "The tribe of Daus is ruined." The Prophet said, "O Allah! Give guidance to the people of Daus, and let them embrace Islam."