بچوں کو قرآن شریف پڑھانے کا بیان

حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ إِنَّ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُفَصَّلَ هُوَ الْمُحْكَمُ قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنُ عَشْرِ سِنِينَ وَقَدْ قَرَأْتُ الْمُحْكَمَ.-
موسی بن اسماعیل، ابوعوانہ، ابوبشر، سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ جن سورتوں کو تم مفصل کہتے ہو، وہ محکم ہیں، سعید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت دس برس کا تھا اور محکم سورتیں پڑھ چکا تھا۔
Narrated Said bid Jubair: Those Suras which you people call the Mufassal, are the Muhkam. And Ibn 'Abbas said, "Allah's Apostle died when I was a boy of ten years, and I had learnt the Muhkam (of the Qur'an).
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَمَعْتُ الْمُحْکَمَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ وَمَا الْمُحْکَمُ قَالَ الْمُفَصَّلُ-
یعقوب بن ابراہیم، ہشیم، ابوبشر، سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ ابن عباس فرماتے تھے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں محکم سورتیں یاد کر چکا تھا (سعید کہتے ہیں) میں نے ابن عباس سے پوچھا، محکم کیا ہے؟ انہوں نے کہا محکم مفصل کو کہتے ہیں (مفصلات سے مراد سورت حجرات سے آخرتک کی سورتیں ہیں) ۔
Narrated Said bin Jubair: Ibn 'Abbas said, "I have learnt all the Muhkam Suras during the life time of Allah's Apostle." I said to him, 'What is meant by the Muhkam?" He replied, "The Mufassal."