بلندی پر چڑھتے وقت اللہ اکبر کہنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا إِذَا صَعِدْنَا کَبَّرْنَا وَإِذَا تَصَوَّبْنَا سَبَّحْنَا-
محمد بن بشار ابن ابی عدی شعبہ حصین سالم حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم جب کسی بلندی پر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر کہتے تھے اور جب نشیب کی جانب آتے تھے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔
Narrated Jabir: Whenever we went up a place we would say Takbir, and whenever we went down we would say, "Subhan Allah."
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَفَلَ مِنْ الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ الْغَزْوِ يَقُولُ کُلَّمَا أَوْفَی عَلَی ثَنِيَّةٍ أَوْ فَدْفَدٍ کَبَّرَ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ قَالَ صَالِحٌ فَقُلْتُ لَهُ أَلَمْ يَقُلْ عَبْدُ اللَّهِ إِنْ شَائَ اللَّهُ قَالَ لَا-
عبداللہ عبدالعزیز صالح سالم عبداللہ بن عمرو سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حج یا عمرہ سے واپس ہوتے اور میرا گمان یہ ہے کہ انہوں نے جہاد سے واپسی کا نام لیا تھا تو آپ جب کسی اونچی پہاڑی یا ٹیلہ پر چڑھتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے اور اسکے بعد فرمایا کرتے اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں وہ یکا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ہم توبہ کرکے آ رہے ہیں ہم عبادت گزار اور سجدہ کناں اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور اپنے بندہ کی مدد کی اور اس نے جماعتوں کو تن تنہا بھگا دیا صالح کا بیان ہے کہ میں نے سالم سے دریافت کیا کہ عبداللہ بن عمر نے کیا ان شاء اللہ نہیں کہا تھا تو انہوں نے جواب دیا نہیں کہا تھا۔
Narrated Abdullah bin Umar: Whenever the Prophet returned from the Hajj or the 'Umra or a Ghazwa, he would say Takbir thrice. Whenever he came upon a mountain path or wasteland, and then he would say, "None has the right to be worshipped but Allah, Alone Who has no partner. All the Kingdom belongs to Him and all the praises are for Him and He is Omnipotent. We are returning with repentance, worshipping, prostrating ourselves and praising our Lord. Allah fulfilled His Promise, granted victory to His slave and He Alone defeated all the clans."