TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
صحیح بخاری
وضو کا بیان
بغیر حدث کے وضو کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًاح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ قُلْتُ کَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ قَالَ يُجْزِئُ أَحَدَنَا الْوُضُوئُ مَا لَمْ يُحْدِثْ-
محمد بن یوسف، سفیان، عمروبن عامر، انس، ح، مسدد، یحیی ، سفیان، عمرو بن عامر، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے، (عمروبن عامر کہتے ہیں) میں نے کہا کہ تم لوگ کس طرح کیا کرتے تھے؟ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو جب تک وہ بے وضو نہ ہو (ایک ہی) وضو کافی ہوتا تھا۔
Narrated 'Amr bin 'Amir: Anas said, "The Prophet used to perform ablution for every prayer." I asked Anas, "what you used to do?' Anas replied, "We used to pray with the same ablution until we break it with Hadath."
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ حَتَّی إِذَا کُنَّا بِالصَّهْبَائِ صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَلَمَّا صَلَّی دَعَا بِالْأَطْعِمَةِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ فَأَکَلْنَا وَشَرِبْنَا ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّی لَنَا الْمَغْرِبَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ-
خالد بن مخلد، سلیمان، یحیی بن سعید، بشیر بن یسار، سوید بن نعمان نے فرمایا کہ ہم (فتح) خیبر کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے جب ہم صہبا میں پہنچے تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی جب نماز پڑھ چکے کھانا مانگا تو صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ستو لائے ہم سب لوگوں نے کھایا پیا بعد اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغرب کی نماز پڑھانے کھڑے ہوگئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف کلی کی اس کے بعد نماز پڑھا دی (جدید) وضو نہیں کیا
Narrated Suwaid bin Nu'man: In the year of the conquest of Khaibar I went with Allah's Apostle till we reached As-Sahba' where Allah's Apostle led the 'Asr prayer and asked for the food. Nothing but Sawiq was brought and we ate it and drank (water). The Prophet got up for the (Maghrib) Prayer, rinsed his mouth with water and then led the prayer without repeating the ablution.