بعض بیویوں کو چھوڑ کر بعض کو اپنے ساتھ جہاد میں لے جانے کا بیان۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ وَسَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ وَعَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ وَعُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ کُلٌّ حَدَّثَنِي طَائِفَةً مِنْ الْحَدِيثِ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ أَقْرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ فَأَيَّتُهُنَّ يَخْرُجُ سَهْمُهَا خَرَجَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقْرَعَ بَيْنَنَا فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا فَخَرَجَ فِيهَا سَهْمِي فَخَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ مَا أُنْزِلَ الْحِجَابُ-
حجاج بن منہال، عبداللہ بن عمر نمیری، یونس زہری، عروہ بن زبیر و سعد بن مسیب، و علقمہ بن وقاص و عبداللہ بن عبداللہ ان چاروں حضرات نے مجھے سے حضرت عائشہ کی حدیث تھوڑی تھوڑی بیان کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر میں جانے کا ارادہ فرماتے، تو اپنی بیبیوں کے درمیان قرعہ ڈالتے تھے، جس کے نام کا قرعہ نکل آتا، اسی کو اپنے ہمراہ لے جاتے تھے، (اسی دستور کے موافق) ایک جہاد میں ہمارے درمیان قرعہ ڈالا، تو اس میں میرا نام نکلا، پس میں رسول اللہ کے ہمراہ گئی، (اور وہ واقعہ) نزول حجاب کے بعد کا ہے۔)
Narrated 'Aisha: Whenever the Prophet intended to proceed on a journey, he used to draw lots amongst his wives and would take the one upon whom the lot fell. Once, before setting out for Jihad, he drew lots amongst us and the lot came to me; so I went with the Prophet; and that happened after the revelation of the Verse Hijab (i.e. veiling).