برتنوں میں سانس لینے کا بیان

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا شَرِبَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَائِ وَإِذَا بَالَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَمْسَحْ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَإِذَا تَمَسَّحَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ-
ابونعیم، شیبان، یحیی ، عبداللہ بن ابی قتادہ، ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص پانی پیئے، تو برتن میں سانس نہ لے اور جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنے آلہ تناسل کو نہ چھوئے اور اگر چھوئے بھی تو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔
Narrated Abu Qatada: Allah's Apostle said, "When you drink (water), do not breath in the vessel; and when you urinate, do not touch your penis with your right hand. And when you cleanse yourself after defecation, do not use your right hand."