بخار جہنم کاشعلہ ہے

حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَطْفِئُوهَا بِالْمَائِ قَالَ نَافِعٌ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ اکْشِفْ عَنَّا الرِّجْزَ-
یحیی بن سلیمان، ابن وہب، مالک، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخار جہنم کا شعلہ ہے، اس لئے اس (کی گرمی) کو پانی سے بجھاؤ اور نافع نے کہا کہ عبداللہ کہتے ہیں کہ ہم سے مصیبت دور کر۔
Narrated Nazi': Abdullah bin 'Umar said, "The Prophet said, 'Fever is from the heat of Hell, so put it out (cool it) with water.' " Nafi' added: 'Abdullah used to say, "O Allah! Relieve us from the punishment," (when he suffered from fever).
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَتْ إِذَا أُتِيَتْ بِالْمَرْأَةِ قَدْ حُمَّتْ تَدْعُو لَهَا أَخَذَتْ الْمَائَ فَصَبَّتْهُ بَيْنَهَا وَبَيْنَ جَيْبِهَا قَالَتْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَبْرُدَهَا بِالْمَائِ-
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ہشام، فاطمہ بنت منذر، اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ان کے پاس کوئی عورت بخار کی حالت میں دعا کے لئے لائی جاتی، تو وہ پانی لیتیں اور اس کے گریبان میں ڈالتیں اور کہتیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں پانی کے ذریعہ سے اس کے ٹھنڈا کرنے کا حکم دیتے تھے۔
Narrated Fatima bint Al-Mundhir: Whenever a lady suffering from fever was brought to Asma' bint Abu Bakr, she used to invoke Allah for her and then sprinkle some water on her body, at the chest and say, "Allah's Apostle used to order us to abate fever with water."
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَائِ-
محمد بن مثنی، یحیی ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخار جہنم کاشعلہ ہے اس لئے اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔
Narrated 'Aisha: The Prophet said, "Fever is from the heat of Hell, so abate fever with water."
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحُمَّی مِنْ فَوْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَائِ-
مسدد، ابوالاحوص، سعید بن مسروق، عبایہ بن رفاعہ اپنے دادا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بخار جہنم کاشعلہ ہے، اس لئے اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو
Narrated Rafi bin Khadij: I heard Allah's Apostle saying, "Fever is from the heat of Hell, so abate fever with water."