بال جڑوانے والی عورت کا بیان

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ-
محمد، عبدہ، عبیداللہ ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی اور گوندھنا لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت کی۔
Narrated Ibn 'Umar : The Prophet has cursed the lady who lengthens her hair artificially and the one who gets her hair lengthened, and also the lady who tattoos (herself or others) and the one who gets herself tattooed.
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَنَّهُ سَمِعَ فَاطِمَةَ بِنْتَ الْمُنْذِرِ تَقُولُ سَمِعْتُ أَسْمَائَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي أَصَابَتْهَا الْحَصْبَةُ فَامَّرَقَ شَعَرُهَا وَإِنِّي زَوَّجْتُهَا أَفَأَصِلُ فِيهِ فَقَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ-
حمیدی، سفیان، ہشام، فاطمہ بنت منذر، اسماء کہتی ہیں کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ میری بیٹی کو چیچک نکل آئی تو اس کے سر کے بال جھڑ گئے ہیں اور میں نے اس کا نکاح کردیا ہے تو کیا میں اس کے بالوں میں پیوند لگادوں، آپ نے فرمایا اللہ نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر لعنت کی ہے۔
Narrated Asma': A woman asked the Prophet saying, "0 Allah's Apostle! My daughter got measles and her hair fell out. Now that I got her married, may I let her use false hair?" He said (to her), "Allah has cursed the lady who lengthens hair artificially and the one who gets her hair lengthened artificially."
حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةُ وَالْمُوتَشِمَةُ وَالْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ يَعْنِي لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
یوسف بن موسی، فضیل بن دکین ، صخر بن جویریہ، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنایایہ کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گودھنا لگانے والی اور لگوانے والی اور بالوں میں پیوند لگانے والی اور لگوانے والی یعنی سب پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب پر لعنت کی ہے۔
Narrated Ibn 'Umar : I heard the Prophet saying, (or the Prophet said), "Allah has cursed the lady who practices tattooing and that who gets it done for herself, and also the lady who lengthens hair artificially and that who gets her hair lengthened artificially." The Prophet has cursed such ladies.
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ مَا لِي لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي کِتَابِ اللَّهِ-
محمد بن مقاتل، عبداللہ ، سفیان، منصور، ابراہیم، علقمہ، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ نے گوندھنے والی اور گدھوانے والی اور چہرے کے بال صاف کرنے اور حسن کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے پر جو اللہ کی بنائی ہوئی صورت کو بدلنے والی ہیں، ان سب پر لعنت کی ہے، پھر میں کیوں اس پر لعنت نہ کروں جس پر اللہ کے رسول نے لعنت کی ہے اور بات کتاب میں موجود ہے۔
Narrated Ibn Mas'ud: Allah has cursed those women who practise tattooing or get it done for themselves, and those who remove hair from their faces, and those who create spaces between their teeth artificially to look beautiful, such ladies as change the features created by Allah. Why then shall I not curse those whom Allah's Apostle has cursed and who are cursed in Allah's Book too?