ایک نام بدل کر اس سے اچھا نام رکھنے کا بیان۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ أُتِيَ بِالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وُلِدَ فَوَضَعَهُ عَلَی فَخِذِهِ وَأَبُو أُسَيْدٍ جَالِسٌ فَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْئٍ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَمَرَ أَبُو أُسَيْدٍ بِابْنِهِ فَاحْتُمِلَ مِنْ فَخِذِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفَاقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيْنَ الصَّبِيُّ فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ قَلَبْنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا اسْمُهُ قَالَ فُلَانٌ قَالَ وَلَکِنْ أَسْمِهِ الْمُنْذِرَ فَسَمَّاهُ يَوْمَئِذٍ الْمُنْذِرَ-
سعید بن ابی مریم ابوغسان ابوحازم سہل سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ منذر بن ابی اسید جب پیدا ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لائے گئے آپ نے ان کو اپنی ران پر رکھا اور ابواسید بیٹھے ہوئے تھے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سامنے کی کسی چیز میں مصروف ہو گئے ابواسید نے کسی کی معرفت اپنے بیٹے کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ران پر سے اٹھوا لیا پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خیال آیا آپ نے پوچھا وہ بچہ کہاں ہے؟ ابواسید نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے اس کو پھر بجھوا دیا آپ نے پوچھا اس کا نام کیا ہے؟ کہاں فلاں نام ہے آپ نے فرمایا بلکہ منذر اس کا نام ہے اس دن سے اس کا نام منذر ہوگیا۔
Narrated Sahl: When Al-Mundhir bin Abu Usaid was born, he was brought to the Prophet who placed him on his thigh. While Abu Usaid was sitting there, the Prophet was busy with something in his hands so Abu Usaid told someone to take his son from the thigh of the Prophet . When the Prophet finished his job (with which he was busy), he said, "Where is the boy?" Abu Usaid replied, "We have sent him home." The Prophet said, "What is his name?" Abu Usaid said, "(His name is) so-and-so. " The Prophet said, "No, his name is Al-Mundhir." So he called him Al-Mundhir from that day.
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ زَيْنَبَ کَانَ اسْمُهَا بَرَّةَ فَقِيلَ تُزَکِّي نَفْسَهَا فَسَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ-
صدقہ بن فضل محمد بن جعفر شعبہ عطاء بن ابی میمونہ ابورافع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ زینب کا نام برہ تھا تو کہا گیا کہ وہ اپنے نفس کی پاکیزگی ظاہر کرتی ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام زینب رکھ دیا۔
Narrated Abu Huraira: Zainab's original name was "Barrah," but it was said' "By that she is giving herself the prestige of piety." So the Prophet changed her name to Zainab.
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ قَالَ جَلَسْتُ إِلَی سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فَحَدَّثَنِي أَنَّ جَدَّهُ حَزْنًا قَدِمَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا اسْمُکَ قَالَ اسْمِي حَزْنٌ قَالَ بَلْ أَنْتَ سَهْلٌ قَالَ مَا أَنَا بِمُغَيِّرٍ اسْمًا سَمَّانِيهِ أَبِي قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ فَمَا زَالَتْ فِينَا الْحُزُونَةُ بَعْدُ-
ابراہیم بن موسیٰ ہشام ابن جریج عبدالحمید بن جبیر بن شیبہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں سعید بن مسیب کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انہوں نے بیان کیا کہ میرے دادا حزن آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے آپ نے دریافت فرمایا تمہارا کیا نام ہے کہا میرا نام حزن ہے آپ نے فرمایا بلکہ تو سہل ہے انہوں نے کہا میں اس کو بدلنے والا نہیں جو میرے باپ نے رکھ دیا ہے ابن مسیب کا بیان ہے کہ اس کے بعد سے سختی میرے خاندان میں برابر رہی
Narrated Said bin Al-Musaiyab: That when his grandfather, Hazn visited the Prophet the Prophet said (to him), "What is your name?" He said, "My name is Hazn." The Prophet said, " But you are Sahl." He said, "I will not change my name with which my father named me." Ibn Al-Musaiyab added: So we have had roughness (in character) ever since.